اتوار سے راشٹروادی کی عوامی رابطہ مہم کا آغاز ، نادیڑی اسکول میں سرکردہ افراد سے شیخ آصف کی پہلی میٹنگ


 اتوار سے راشٹروادی کی عوامی رابطہ مہم کا آغاز ، نادیڑی اسکول میں سرکردہ افراد سے شیخ آصف کی پہلی میٹنگ



مالیگاؤں : 23 دسمبر (پریس ریلیز)  شہر میں بہتر ڈھنگ سے تعمیری کام، وارڈ وائز تعمیر و ترقی اور شہر کے سیاسی حالات پر گہری نظر رکھنے والے اشخاص سے بالمشافہ ملاقات کرنے اور شہر میں بنیاد سہولیات پانی، صفائی، لائٹ ،راستے، گارڈن اور شہر کی ہمہ جہت تعمیر و ترقی کیلئے مورخہ 26 دسمبر بروز اتوار سے مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی رابطہ مہم (سمپرک ابھیان) کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔اس سلسلے میں اتوار کو بعد نماز عشاء مولانا طاہر خان نادیڑی اسکول میں وارڈ کے سرکردہ افراد سے ملاقات کرنے کیلئے ایک مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔اسطرح کی اطلاع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر شیخ آصف نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے دی ۔انہوں نے بتایا کہ اس عوامی رابطہ مہم کا شہر کے ہر علاقے میں انعقاد کرتے ہوئے  بنیادی سہولیات اور خصوصی تعمیری کاموں کی انجام دہی کیلئے ایک مستقل حل کا جامع منصوبہ تیار کیا جائے گا ۔انہوں نے وارڈ کے سرکردہ افراد بزرگوں و نوجوانوں سے شرکت کی گزارش کی ہے ۔پروگرام صرف دیڑھ گھنٹے کا رہیگا اس بات کا دھیان رکھا جائے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے