یکم جنوری کو کانگریس لیڈران و وزراء کی مالیگاوں آمد ، صدارت کا اعلان و استقبالیہ اجلاس
اعجاز بیگ کی ممبئی میں ریاستی صدر نانا پٹولے سے ملاقات، مالیگاؤں کانگریس کو مضبوط کرنے تبادلہ خیال
مالیگاؤں : 23 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر ضلع کانگریس پارٹی کی صدارت کا معمہ اب تقریبا حل ہوتا ہوا نظر آرہا ہے ۔اس سے قبل کانگریس پارٹی کی صدارت سے شیخ رشید کے استعفیٰ کے بعد سے شہر کانگریس کی صدارت کیلئے الگ الگ قیاس آرائیاں کی جارہی تھی اور سیاسی و تعلیمی شخصیات کا نام صدارت کیلئے سامنے آرہا تھا کہ اس دوران وارڈ نمر 16 کے کارپوریٹر اعجاز بیگ حاجی عزیز بیگ نے بڑی خاموشی سے زور دار انٹری کرتے ہوئے شہر کی سیاست میں ہلچل پیدائش کردی ہے اور کانگریس پارٹی کی عہدہ صدارت کیلئے موصوف کا آنم تقریبا طئے ہوچکا ہے ۔ اس سلسلے میں کارپوریٹر اعجاز بیگ نے آج ممبئی کانگریس پارٹی کے ریاستی صدرِ نانا پٹولے سے ملاقات کی ۔موصوف نے ممبئی سے نمائندہ بیباک کو خبری دی کہ آنے آئندہ ہفتہ یکم جنوری کو مالیگاؤں شہر ضلع کانگریس پارٹی کی صدارت کا اعلان ہوجائے گا اور اس اعلان کیلئے ممبئی سے ریاستی صدر نانا پٹولے ،دھولیہ سے کنال پاٹل، شولا پور سے پرینیتی شندے، بالا صاحب تھورات، عارف نسیم خان سمیت دیگر کانگریس کے وزراء اور لیڈران مالیگاؤں شہر تشریف لارہے ہیں ۔اعجاز بیگ نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے ریاستی لیڈران کی بذریعہ ہیلی کاپٹر شام میں 5 بجے مالیگاوں آمد ہوگی اور اسی دن کانگریس پارٹی کی جانب سے شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک ایک عظیم الشان استقبالیہ اجلاس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں مذکورہ لیڈران شرکت کریں گے ۔اعجاز بیگ نے کہا کہ اس اجلاس میں ہی کانگریس پارٹی کے صدر کا اعلان کیا جائے گا اور نومنتخب صدر کا استقبال کیا جائے گا ۔ممبئی میں ہوئی ملاقات میں اعجاز بیگ کے ساتھ فاروق لالہ و دیگر احباب شریک تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com