روپیہ دیکر ٹی ای ٹی امتحان کامیاب کرنے والے 900 امیدوار کون؟ زی ٹی وی کا "آپریشن منا بھائی گروجی"، جانچ جاری کس کو کتنے کروڑ ؟

روپیہ دیکر ٹی ای ٹی امتحان کامیاب کرنے والے 900 امیدوار کون؟ زی ٹی وی کا "آپریشن منا بھائی گروجی"، جانچ جاری 


کس کو کتنے کروڑ ؟، سب کچھ پہلے ہی طئے شدہ ،تحقیقات میں مزید سنسنی خیز انکشافات کا امکان 




ممبئی : 22 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) پونہ پولیس نے ٹی ای ٹی گھوٹالہ کیس میں ایک اور بڑی مچھلی کو گرفتار کیا ہے۔ سوربھ ترپاٹھی ونر سافٹ ویئر پرائیویٹ کے سربراہ ہیں۔ اتر پردیش کے غازی آباد سے سوربھ ترپاٹھی مہاراشٹر میں امتحانات کے فارمولے منتقل کرتے تھے۔ پونہ پولس نے اسے لکھنؤ کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل سے پکڑا۔

 سوربھ ترپاٹھی کروڑوں کا گھپلہ کرنے کے بعد لکھنؤ سے دبئی فرار ہونے کی تیاری کر رہا تھا۔ لیکن اس سے پہلے ہی پونہ پولس نے اسے گرفتار کر لیا۔ سوربھ ترپاٹھی کی پوچھ گچھ سے جو معلومات سامنے آئی ہیں وہ مبہم ہے۔ پرائیویٹ نیوز چینل Zee میڈیا نے اب اس بات کا پردہ فاش کیا ہے کہ امتحان پاس کرنے والے 900 بوگس امیدواروں سے لاکھوں روپے کیسے وصول کیے جا رہے تھے۔

  ریٹ کارڈ (ہیڈر)
 ٹی ای ٹی امتحان پاس کرنے کی شرح 45,000 سے 1.5 لاکھ روپے فی امیدوار طئے کی گئی تھی۔ سمجھا جاتا ہے کہ 900 بوگس امیدواروں سے تقریباً کروڑوں روپے وصول کئے گئے ہیں ۔زی نیوز کے مطابق مہاڈا کی بھرتی کے لیے یہ شرح 15 لاکھ سے 60 لاکھ روپے اور صحت عامہ محکمہ کی بھرتی کے لیے 8 لاکھ سے 11 لاکھ روپے طئے کی گئی تھی۔
 کس کو کتنے کروڑ؟
 اس گھپلے میں سب کا حصہ تھا۔ یہ پہلے ہی طئے کرلیا گیا تھا کہ کس کو کتنا ملے گا؟ ۔سمجھا جاتا ہے کہ تکارام سوپے سے 1 کروڑ 70 لاکھ روپے میں معاملہ طئے کیا گیا۔ اسی طرح دوسرے بڑے ملزم پریتیش دیشمکھ کو 1 کروڑ 25 لاکھ روپے اور ابھیشیک ساوریکر کے کو 1 کروڑ 25 لاکھ روپے دینے کا معاہدہ ہوا تھا۔تفصیلات کے مطابق 2018 میں بھی ایسا ہی معاملہ اپنایا گیا ہے اور اب دوبارہ 2020 کے امتحانات میں بھی خرد برد کا پردہ فاش ہوا ہے ۔پولس 2018 سے اب تک تمام معاملات کی جانچ کررہی ہیں ۔

 
 سوربھ ترپاٹھی کا کنکشن سامنے آنے کے بعد ٹھیکیداروں اور اہلکاروں نے اس گھوٹالے سے اربوں روپے کی رقم جمع کی۔ تاہم، یہ مزید انکشاف ہوا کہ یہ گینگ مہاراشٹر میں طلباء کے مستقبل کے ساتھ لفظی طور پر کھیل رہا تھا۔ اب سوال یہ ہے کہ ان گھپلہ بازوں کے خلاف منظم جرائم قانون کا اطلاق کیوں نہیں کیا گیا؟ تاکہ جرائم پر قابو پایا جاسکے ایسا سوال بھی اٹھایاجارہا ہے۔ اس سلسلے میں زی ٹی وی نے منا بھائی اسٹائل کا پردہ فاش کیا ہے ۔چینل نے "آپریشن منا بھائی گروجی" نشر کرتے ہوئے ٹی ای ٹی امتحان میں گھوٹالہ کے نئے انکشافات کئے ہیں اور خدشات ظاہر کئے ہیں کہ روپیہ دیکر ٹی ای ٹی امتحان پاس کرنے والے 900 امیدوار کون ہیں؟اسکے علاوہ مہاڈا، ہیلتھ ایگزام اور ٹی ای ٹی امتحان میں گھوٹالہ کرنے والا ایک بڑا گروہ ہے جو کہ اب بےنقاب ہورہا ہے ۔ترپاٹھی سے پوچھ تاچھ میں مزید سنسنی خیز اور حیران کن معلومات سامنے آئیں گی۔
بشکریہ : تشار شریواستو ،ساگر آہواڑ( زی میڈیا)۔ ترجمہ؛ بیباک نیوز اپڈیٹ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے