سوئیزرلینڈ سے مالیگاؤں لوٹے دو افراد کورونا پازیٹو ، اومیکرون کی جانچ کیلئے نمونہ پونہ روانہ، رپورٹ کا انتظار
مالیگاؤں : 29 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ملک بھر میں جہاں رفتہ رفتہ کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے وہیں ریاست مہاراشٹر بھی کورونا سے متاثرہ ریاستوں میں اول نمبر پر شمار کی جارہی ہیں ۔ایسے میں اومیکرون نے مزید دہشت پیدا کردی ہے ۔مہاراشٹر اومیکرون سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست بنی ہوئی ہیں ۔ریاست کے الگ الگ شہروں میں اومیکرون کے مریض پائے جارہے ہیں ۔اس ضمن میں انتظامیہ مستعد ہوچکی ہیں ۔بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کی جانچ کی جارہی ہیں ۔کارپوریشن انتظامیہ کو بھی سرکار نے الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہیں ۔اس سلسلے میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن نے بیرون ممالک سے لوٹنے والے مسافروں کی جانچ پڑتال شروع کردی ہیں اور اب تک 50 سے زائد افراد بیرونی ممالک سے مالیگاؤں لوٹے ہیں ۔ان میں دو افراد گزشتہ ہفتہ سوئیزرلینڈ سے 18 دسمبر کو بذریعہ ہوائی جہاز روانہ ہوئے اور 19 دسمبر کو ممبئی سہار ایئر پورٹ پہنچے جہاں انکی RTPCR جانچ کی گئی جنکی رپورٹ منفی پائی گئی ۔اس کے بعد یہ دونوں مسافر 20 دسمبر کو مالیگاؤں پہنچے ۔اسی درمیان انکی طبیعت ناساز ہوئی اور انہیں سردی، کھانسی کی شکایات ہوئی تب انہیں اسپتال لے جایا گیا اور انکی دوبارہ جانچ کی گئی ۔تب ان دونوں افراد کی رپورٹ کورونا پازیٹو پائی گئی ۔چونکہ یہ دونوں بیرون ملک سے تشریف لائے ہیں اور اب ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو پایا گیا ہے ۔اس لئے انکی اومیکرون کی جانچ کرنا ضروری ہے ۔اسی مقصد سے متاثرہ دونوں افراد کی اومیکرون رپورٹ کی جانچ کیلئے پونہ لیبارٹری روانہ کی گئی ہے ۔انکی رپورٹ کا انتظار ہے ۔اسطرح کی تفصیل کارگزار میڈیکل آفیسر ممتا لوتھے نے نمائندہ بیباک کو دی ہے ۔فی الحال یہ دونوں متاثرین مالیگاؤں جنرل اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com