تکنیکی عذر کے باعث جمعرات کو پانی سپلائی 24 گھنٹوں کی تاخیر سے، جنگی پیمانے پر درستی جاری ، کارپوریشن کی عوام سے اپیل
مالیگاؤں : 28 دسمبر (پریس نوٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مالیگاؤں شہر کے تمام شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گرنا پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی سپلائی تکنیکی وجہ سے متاثر ہوئی ہے۔ مرمت کا کام جنگی پیمانے پر جاری ہے اور 30 دسمبر کو جن علاقوں میں فراہم کیا جانے والا پانی ہے اسکی فراہمی میں 24 گھنٹے تاخیر کا امکان ہے۔ تاہم مندرجہ بالا تکنیکی دشواریوں کو دیکھتے ہوئے، تمام شہریوں کو پانی کا کفایت شعاری سے استعمال کرنا چاہیے اور دیر سے پانی کی فراہمی کے سلسلے میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔اسطرح کی پریس ریلیز کمشنر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن نے بغرض اشاعت جاری کی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com