منیار ڈیم میں حادثہ ، ہزار کھولی کے فیض احمد کی پانی میں ڈوبنے سے موت

منیار ڈیم میں حادثہ ، ہزار کھولی کے فیض احمد کی پانی میں ڈوبنے سے موت 


مالیگاؤں :12 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) آج بروز اتوار کو دوپہر 2 بجے کے درمیان منیار ڈیم پر تفریح کیلئے گئے تین دوستوں میں سے ایک کی شخص کی  پانی میں ڈوبنے کے سبب موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق دوپہر 3 بجے فائر بریگیڈ عملہ کے شکیل تیراک کو سابق ایم ایل اے آصف شیخ و عمران مانے کا فون آیا کہ جس منیار ڈیم میں مالیگاؤں شہر کے ہزار کھولی میں رہائش فیض احمد عبدالمجید عمر تقریبا 50 سال کی نہاتے ہوئے پانی میں ڈوب جانے کی اطلاع دی ، اطلاع ملتے ہی تعطیل ہونے کے باوجود شکیل تیراک نے بذریعہ موٹر سائیکل جائے حادثہ پر پہونچ کر منیار ڈیم سے فیض احمد کی لاش کو باہر نکال کر سول اسپتال روانہ کی ، معلوم ہوکہ مرحوم فیض احمد کے پسماندگان میں 2 بیٹی ،1 بیٹا اور بیوہ بتائے گئے ہیں ، شکیل تیراک نے بتایا کہ مرحوم اپنے دو دوستوں کے ساتھ تفریح کے لئے منیار ڈیم گئے تھے ، جہاں آبشار کے پاس نہاتے ہوئے متوفی کا پیر پھسل گیا اور وہ گہرے پانی میں جاگرے اور ڈوب گئے ، جس کی وجہ سے انکی موت واقع ہوگئی ، نعش کا پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کاروائی کے بعد لاش اہل خانہ کے سپرد کی گئی ہے ۔تدفین شب نو 9 بجے عائشہ نگر قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔خیال رہے کہ مرحوم فیض احمد ای ٹی وی بھارت کے مقامی رپورٹر عبداللہ انصاری کے ماموں جان تھے ۔اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔اس سانحہ پر آصف شیخ، شیخ رشید و پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ۔

ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے