ملک میں مذہبی وہ جذباتی سیاست کا بول بالا بنیادی سیاست کا فقدان، این سی پی ورکروں کو سماجی خدمات کرنے کا مشورہ، شرد پوار کا 81 واں جنم دن کا انعقاد


ملک میں مذہبی وہ جذباتی سیاست کا بول بالا بنیادی سیاست کا فقدان، این سی پی ورکروں کو سماجی خدمات کرنے کا مشورہ، شرد پوار کا 81 واں جنم دن کا انعقاد

پولس کی کارروائی غیر قانونی، پانچ ایف آئی آر کیخلاف ممبئی ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کرنے کا اعلان ،وکلاء سے مشورہ


مجلس اتحاد المسلمین کی نوٹنکی، ریزرویشن کی ڈگڈگی ٹائیں ٹائیں فش، مجلس کے اسٹیج پر  شیخ آصف کی تقریر کا ویڈیو دکھانا ہی ہماری کامیابی :شیخ آصف





مالیگاؤں : 12 دسمبر (نمائندہ خصوصی )این سی پی کے قومی صدر شرد پوار نے اپنے جنم دن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راشٹروادی کانگریس کے ورکروں کو سماج میں کام کرنے کی اہمیت پر توجہ دینا چاہیے ۔ملک میں غریبوں اور پسماندہ طبقات کو ساتھ لیکر چلنا چاہیے ۔سیکولر ازم پر توجہات دینا چاہیے تاکہ ملک ترقی کرسکے ۔اس موقع پر آصف نے اپنی تقریر میں کہا کہ شرد پوار ہی قومی سیاست میں بی جے پی کو ٹکر دے سکتے ہیں کیونکہ شرد پوار کی جانب سیکولر پارٹیاں امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہیں اور اسکی وجہ انکی سیکولر شبیہ اور ملک کے پسماندہ طبقات کو ساتھ لیکر چلنے والی پالیسی ہیں ۔انہوں نے مہاراشٹر میں اقلیتوں، کسانوں، دلتوں اور دیگر پچھڑے طبقات کورونا قومی دھارے میں شامل کروایا ہے ۔ آج شرد پوار کے جنم دن پر مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر شیخ آصف نے شرد پوار کو 81 ویں جنموں دن پر مبارک باد پیش کی ۔موصوف نے کہا کہ آج ہمیں بیداری کی ضرورت ہے ہمیں مبث سوچ و فکر کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ایک دن رات کی تاریکی کو سحر ہونا ہی ہے ۔دھوپ کتنی بھی سخت رہے چھاؤں آنی ہی ہے ۔انہوں نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مخالفین راشٹروادی کانگریس پارٹی کی کارکردگی سے خوف زدہ ہیں اور وہ راتوں کو جاگ کر ہمارے خلاف منصوبہ بنا رہے ہیں لیکن اگر ہمارا اتحاد رہا تو ہم ہی کامیاب ہونگے ۔انہوں نے شہر سمیت ملک میں جاری سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج سیاست عوامی و بنیادی مسائل اور تعمیری عنوان پر نہیں بلکہ مذہب اور جذبات کے عنوان پر ہورہی ہیں اور مذہبی و جذباتی طور پر فیصلے لئے جارہے ہیں ۔شیخ آصف نے مجلس اتحاد المسلمین کی مسلم ریزرویشن تحریک پر دوٹوک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو سال سے اویسی صاحب کہاں تھے؟ اسکا جواب مہاراشٹر کی عوام کو دیں ۔شیخ آصف نے کہا کہ مہاراشٹر میں کارپوریشن چناؤ ہونے جارہے ہیں اسی کے پیش نظر مجلس اتحاد المسلمین نے نوٹنکی شروع کی اور ریزرویشن کی ڈگڈگی بجائی ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ مجلس کے دونوں ایم ایل اے اور مجلس لیڈران نے کوئی کام نہیں کیا ۔اویسی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آپ مسلمانوں کا لیڈر بننے کی کوشش نہ کریں ۔کیونکہ آپ صرف الیکشن کے پیش نظر مہاراشٹر کا دورہ کرتے ہیں اور ریاست کا ماحول خراب کر ووٹوں کی سیاست کرتے ہیں ۔شیخ آصف نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سات سال سے مسلم ریزرویشن پر ایوان کے اندر اور باہر مسلسل نمائندگی کی ہیں جسکا ثبوت خود ممبئی میں اویسی کے مسلم ریزرویشن کے اجلاس میں اسد الدین اویسی نے ویڈیو بتا کر دیا ہے اس ویڈیو میں شیخ آصف اور امین پٹیل کی اسمبلی تقریر بھی بتائی گئی ہیں ۔شیخ آصف نے کہا کہ سچائی اپنی بات منوالیتی ہیں ۔اس جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے این سی پی لیڈر شیخ آصف نے کہا کہ اویسی صاحب کو مہاوکاس اگھاڑی سرکار سے اتنی تکلیف کیوں ہیں۔ مہاراشٹر کے مسلمان آج پر سکون زندگی گزار رہیں یہ اویسی صاحب کو اچھا نہیں لگ رہا ہے ۔مہاراشٹر میں دو سال سے مآب لنچنگ نہیں ہوئی، فسادات نہیں ہوئے،نفرت کا ماحول نہیں ہے ۔تو کیا اویسی صاحب ماحول کو خراب کر بی جے پی کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں جو بار بار مہا وکاس اگھاڑی سرکار کو برا بول رہے ہیں ۔
12 نومبر تشدد واقعہ پر شیخ آصف نے امن اجلاس کا مطالبہ کیا اور یہ معاملہ ابھی کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔جب اجازت ملے گی تب جلسوں لیا جائے گا لیکن انہوں نے پولس انتظامیہ پر الزام لگایا کہ پولس کی کارروائی غیر قانونی ہے ۔پولس نے ایک معاملہ میں پانچ ایف آئی آر درج کر سپریم کورٹ کی توہین کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پولس اپنا گریبان جھانکے شہر کے نوجوانوں پر زبردستی کارروائی نہ کریں ۔شیخ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولس کی پانچ ایف آئی آر کیخلاف ممبئی ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی اور پولس کیس کو چیلنج کیا جائے گا اسکے لئے وکلاء سے مشورہ جاری ہے ۔موصوف نے کہا کہ پولس اپنی غلط فہمی دور کرلیں راشٹروادی کا ورکر کسی سے ڈرنے والا نہیں ہے کیونکہ ہم اس ملک کے قانون کو مانتے ہیں قانون نے ہمیں بہت ساری آزادی دی ہیں۔شیخ آصف نے کہا کہ میری پاس ایسے ایسے ثبوت ہیں جو پولس انتظامیہ کے خلاف پاس بھی نہیں ہے ۔اگر کورٹ نے مشاورت چوک پر مان اجلاس کہ اجازت دی تو ہم جلسہ لینگے ورنہ ایک پریس کانفرنس لیکر عوام کے سامنے سارا واقعہ پیش کریں گے ۔موصوف نے تشدد واقعہ پر کہا کہ شہر کے کچھ لیڈران ہم پر الزام لگا رہے ہیں لیکن وہ انہیں مبارک ہو ۔ہم کسی پر الزام نہیں لگائیں گے بلکہ ہم شہر کے نوجوانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا کام کریں گے ۔ہمارے شہر کے نوجوان ہیں ہمیں انکا ساتھ ہر طریقہ سے دینگے ۔اسکے علاوہ انہوں نے کہا کہ بیوہ بزرگ، معذور فنڈ تین ماہ میں جاری کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ہر گلی، ہر وارڈ میں محنت کریں، کارپوریشن چناؤ میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کا میئر بنانا ضروری ہے ۔کیونکہ آج شہر راشٹروادی کی طرف امیدوار بھری نظروں سے دیکھتے رہا ہے ۔اس پروگرام میں  ایم ڈی ایف کو چھوڑ کر راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے رئیس عثمانی نے کہا کہ ہمیں غریبوں کی زبان بولنے والے لیڈر کی ضرورت ہے اور وہ شیخ آصف کی شکل میں ہمیں ملا ہے ۔ہمیں ایسے لیڈروں کی ضرورت نہیں جو صرف امیروں کی چوکھٹ پر حاضری دے ۔شرد پوار کے مکان اجلاس پر منعقدہ تقریب میں حبیب لانس میں ہزاروں مرد و خواتین ورکروں نے جوش و خروش سے اپنی سیاسی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے شرکت درج کروائی ۔اس موقع پر ممبئی سے ورچول ریلی میں ریاست کے صدر جینت پاٹل، اجیت پوار ،چھگن بھجبل ،امول کولہے، پرفل پٹیل وغیرہ نے شرد پوار پر اپنے تاثرات کا اظہار کر انہیں نیک خواہشات و مبارک باد پیش کی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے