مالیگاؤں کانگریس کی صدارت میں آیا نیا موڑ، کارپوریٹر اعجاز بیگ متوقع صدر
مالیگاؤں : 12 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) کانگریس پارٹی سے شیخ رشید کے استعفیٰ دینے کے بعد سے جہاں شہر کا سیاسی پارہ گرم ہوگیا ہے وہیں کانگریس پارٹی میں بھی ہلچل پیدا ہوگئی ہیں ۔ایسے میں مالیگاؤں شہر کانگریس کمیٹی کیا صدارت کیلئے گزشتہ دو ماہ سے چنندہ خواہش مندوں کے نام زیر بحث رہے ہیں ان میں سب سے پہلے کانگریس ترجمان صابر گوہر ، ڈاکٹر منظور حسن ایوبی کے علاوہ دیگر چار افراد کے نام سیاسی گلیاروں میں سنائی دے رہے تھے کہ دسمبر کی سردی میں سیاسی پارہ مزید گرم ہوتا ہے اسوقت نظر آیا جب مالیگاؤں شہر کی سیاست میں گھاگ سیاست کرنے والے تعمیر و ترقی پسند کارپوریٹر اعجاز بیگ کا نام سامنے آیا ۔نمائندہ بیباک کو ملی جانکاری کے مطابق مالیگاؤں شہر ضلع کانگریس پارٹی کی صدارت کیلئے اعجاز بیگ حاجی عزیز بیگ کا نام طئے کردیا گیا ہے ۔
اس ضمن میں نمائندہ جب کارپوریٹر اعجاز بیگ سے رابطہ کر اس تعلق سے حقیقت جاننا چاہی تو موصوف نے کہا کہ میں خواہش مند نہیں ہوں البتہ کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے کی خواہش ہے کہ مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی کی صدارت اعجاز بیگ کو دی جائے اور انہوں نے اس سلسلے میں مجھ سے رابطہ بھی کیا لیکن ابھی تک میں نے اپنی رضا مندی ظاہر نہیں کی ہے ۔اعجاز بیگ نے نمائندہ کو بتایا کہ کانگریس لیڈران نے میرے متعلق معلومات حاصل کی اور میری سیاسی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے خود سے صدارت کا آفر دیا ہے ۔اعجاز بیگ نے کہا کہ نانا پٹولے کو میں نے جواب دیا ہے کہ مجھکو ابھی سوچنے کا وقت دیا جائے ۔کیا کانگریس پارٹی کے لیڈران آپ سے ملاقات کیلئے آئندہ ہفتہ مالیگاؤں شہر آنے والے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ آنے والے ہیں لیکن آئندہ ہفتہ نہیں بلکہ یکم جنوری کو انکاری مالیگاؤں دورہ ممکن ہے ۔کیا اعجاز بیگ کانگریس پارٹی کی صدارت قبول کریں گے؟ اس سوال پر اعجاز بیگ نے یہ بھی کہا کہ میں مشورہ کرونگا اسکے بعد کوئی فیصلہ لونگا۔انہوں نے کہا کہ ہم وارڈ کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات کام کرنے والے ادنیٰ کارپوریٹر ہیں شہری سیاست میں پارٹی کو لیکر چلنا انتہائی دشوار گزار مرحلہ ہے لیکن اگر میرے وارڈ اور شہر کی عوام نیک مشورہ دیتی ہیں اور کانگریس کی صدارت پر رضامندی ظاہر کرتی ہیں تو عوام کے مشورہ پر میں کانگریس کی صدارت قبول کرونگا ۔لیکن اسکے لئے شہر کے حق میں کانگریس پارٹی کیا خدمات انجام دینے تیار ہیں؟ اس پر بات چیت کرتے ہوئے فیصلہ لیا جائے گا لیکن ابھی فی الحال کانگریس کی صدارت سے متعلق ایسا کوئی بھی اہم فیصلہ میری طرف سے نہیں لیا گیا ہے ۔حالانکہ ریاست کانگریس نے شیخ رشید کا استعفیٰ قبول کیا ہے یا نہیں یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا لیکن اس بیچ نئے صدر کی بازگشت سے کانگریس پارٹی ایک بار پھر سرخیوں میں آگئی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com