انکروچمینٹ محکمہ کی کارروائی ، ناگ چھاپ میں برسوں سے قابض ناجائز تجاؤزات ہٹائے گئے

انکروچمینٹ محکمہ کی کارروائی ، ناگ چھاپ میں  برسوں سے قابض ناجائز تجاؤزات ہٹائے گئے 






مالیگاؤں : 22 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناگ چھاپ علاقے میں واقع  انور صدیقی و غفران مستری کے پتھر والے کارخانے کے پاس ہوئے برسوں پرانے ناجائز تجاؤزات پر کارپوریشن نے بلڈوزر چلاتے ہوئے کاروائی کی  اور یہاں کے ناجائز تجاؤزات کو صاف کیا گیا ۔اس اتی کرمن کی صفائی کیلئے برسرِ اقتدار اور حزب اختلاف کے لیڈران سے وارڈ کے ساکنان نے مسلسل رابطہ بنائے رکھا اور کارپوریشن انتظامیہ کی دلچسپی و وارڈ کمیٹی نمبر تین کے آفیسران کی خصوصی توجہ کے سبب اس ناجائز تجاؤزات کو بلا آخر صاف کردیا گیا ۔اس کارروائی میں وارڈ کمیٹی نمبر تین کے آفیسر پریش ڈمبر، بیٹ سوپر وائزر منوہر دھیوارے، وشنو جے دھے وشال جے دھے، عبدالواحد سمیت اتی کرمن محکمہ کے ملازمین نے اپنی خدمات انجام دی ۔اس موقع پر وارڈ کے ساکنان نے بتایا کہ اس ناجائز تجاؤزات سے حد درجہ تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا تھا جس کے لئے مسلسل نمائندگی کی گئی ۔اس کارروائی پر محمد مصطفی محمد غفران(مستری)، ریان احمد، شبیر ماسٹر ، ڈاکٹر اویس، منور سر ، محمد امیر و اہلیان محلہ نے اتی کرمن محکمہ کی ایماندارانہ کاروائی اور اس کام میں معاونت کرنے والے تمام افراد کا  شکریہ ادا کیا ہے۔
دوسری جانب اتی کرمن کو لیکر جہاں انتظامیہ بیداد ہے وہیں عوام بھی اب بیداری کا مظاہرہ کررہے ہیں اور مطالبہ کررہے ہیں کہ سیاسی لیڈران بھی بلا تفریق سیاسی اختلافات شہر سے ناجائز تجاؤزات کو صاف کرنے میں دلچسپی کا مظاہرہ کریں ۔اس سلسلے میں انتہائی گنجان آبادی والے علاقے میں راستوں کو کشادہ کرنا کارپوریشن انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔اس پر بھی غور کیا جانا چاہئے ۔اسطرح کا عوامی مطالبہ کیا جارہا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے