ناسک : ضلع کی اسکول میں زیر تعلیم 15 طلباء کورونا پازیٹو ، ناسک اسپتال میں علاج جاری


ناسک : ضلع کی اسکول میں زیر تعلیم 15 طلباء کورونا پازیٹو ، ناسک اسپتال میں علاج جاری 



ناسک :11 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک ضلع سے ایک چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے کہ یہاں کے منڈھے نامی گاؤں کی آشرم اسکول میں زیر تعلیم طلبہ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ۔ کورونا سے متاثرہ طلبہ کو ناسک کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان طلباء کا علاج جاری ہے۔ قبائلی آشرم اسکول میں 300 سے زیادہ طلباء زیر تعلیم ہیں۔ ان میں سے 15 طلبہ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں ۔
 خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ جیسے جیسے کورونا کم ہوتا جا رہا ہے اس کا خطرہ بھی رفتہ رفتہ بڑھتا جا رہا ہے۔ تشویش ظاہر کی جا رہی ہے کہ جب ریاست میں اسکول شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو پھر سے کورونا کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ناسک ضلع کے منڈھےگاؤں آشرم اسکول کے 15 طلبہ کے کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد ضلع میں پہلی سے پانچویں تک اسکول شروع کرنے پر دوبارہ غور کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

 کورونا سے متاثرہ 15 طلباء کو ناسک کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ قبائلی آشرم اسکول میں 300 سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ چار یا پانچ دن پہلے ان طلباء میں سے کچھ میں کورونا جیسی علامات پیدا ہوئیں۔ جس کے سبب ان طلباء کا اینٹی جن ٹیسٹ کروایا گیا ۔ اور تمام طلباء کا RT-PCR بھی کر دیا گیا ہے۔ طلباء کے کورونا پازیٹو رپورٹ نے سب کی توجہ مبذول کر لی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے