چند گھنٹوں کے بعد ہی بھارت میں اومیکرون سے دوسری موت کا اندراج ، محکمہ صحت عامہ متفکر ، راجستھان میں 75 سالہ معمر شخص اومیکرون کا شکار


چند گھنٹوں کے بعد ہی بھارت میں اومیکرون سے دوسری موت کا اندراج ، محکمہ صحت عامہ متفکر ، راجستھان میں  75 سالہ معمر شخص اومیکرون کا شکار 




نئی دہلی : 31 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) پونہ میں متاثرہ اومیکرون مریض کی موت کی خبر کو ابھی چند گھنٹے ہی گزرے ہیں کہ ادھر راجستھان سے ایک اور اومیکرون سے متاثرہ مریض کی موت کی خبر منظر عام آگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق میں اومیکرون انفیکشن اب خوفناک شکل میں نظر آ تا دکھائی دے رہا ہے۔ کورونا کی ایک نئی قسم کے ویرینٹ اومیکرون سے یہاں 75 سالہ بزرگ شہری کی موت ہو گئی ہے۔ یہ معمر شخص ادے پور کا رہنے والا بتایا گیا ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، بزرگ شخص کا ادے پور کے مہارانا بھوپال ہسپتال میں علاج چل رہا تھا۔ ایک روز قبل ان کی کورونا رپورٹ منفی آئی تھی۔ 15 دسمبر کو ان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

لیکن جب ان کی طبیعت خراب ہوئی تو ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا۔ جس میں وہ کووڈ-19 سے مثبت آیا تھا۔اس کے بعد نمونے کو جینوم کی جانچ کے لئے پونہ روانہ کیا گیا ۔ اس جانچ  اومیکرون کی پائی گئی تھی۔ تاہم بعد میں ان کی کورونا رپورٹ بھی منفی آگئی، ایسے میں بزرگ کی موت نے محکمہ صحت کے افسران کو ٹینشن میں ڈال دیا ہے۔

بھارت میں اومیکرون ویرینٹ کے کورونا وائرس کے 309 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں اس ویرینٹ کے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 1,270 ہو گئی ہے۔ جن میں سے 374لوگ صحت یاب ہو گئے ۔ ہندوستان میں 23 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سب سے زیادہ آئے اومیکرون کے معاملوں میں سے 450 کیس مہاراشٹر میں ہیں۔ اس کے بعد دہلی میں 320، کیرالہ میں 109 اور گجرات میں 97 کیس سامنے آئے ہیں۔ ملک میں اومیکرون سے دوسری موت ریکارڈ کی گئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے