آج سے مہاراشٹر میں نئی پابندیوں کا اطلاق ، تقریبات میں 50 افراد اور آخری رسومات میں 20 افراد کی اجازت ، دفعہ 144 کا نفاذ
مذہبی ، سیاسی، سماجی و ثقافتی پروگراموں پر حکم امتناع،خلاف ورزی کرنے پر ڈیزاسسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت کارروائی
کورونا پابندیوں کے سبب یکم جنوری کو مالیگاؤں میں ہونیوالا کانگریس کا اجلاس بھی ملتوی
ممبئی : 31 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر میں کورونا کے بڑھتے واقعات سے ریاست حکومت نے پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ لیا ہے اور اس ضمن میں سرکار نے عوامی ہجوم پر پابندیاں عائد کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ریاستی حکومت اس بات سے غیر مطمئن ہے کہ مہاراشٹر کی عوام کو COVID-19 وائرس اور اومیکرون کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے اور اس لیے یہ ضروری ہے کہ کچھ فوری اقدامات کیے جائیں۔ کووڈ - 19 وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس پر قابو پانے کے اقدامات کیلئے ریاستی حکومت نے وبائی امراض ایکٹ، 1897 کے سیکشن 2 کے تحت عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ، 2005 کی دیگر تمام قابل عمل دفعات کے ساتھ ظاہر کیا جاتا ہے کہ نافذ کردہ حکم میں ترمیم کرنا ضروری ہے ۔جس کے مطابق کووڈ - 19 وائرس کی منتقلی کو زیادہ مؤثر طریقے سے جانچنے کے لیے ریاست بھر میں فوری طور پر درج ذیل اقدامات کرنے کے لیے گزشتہ 24 دسمبر کے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ، 2005 کے تحت عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بطور چیئرپرسن، ریاستی انتظامی کمیٹی، ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مندرجہ ذیل ہدایات جاری کی ہیں، جو 31 دسمبر سے نافذ العمل ہوں گے۔
نافذ کردیا پابندیاں درج ذیل ہیں
شادی بیاہ چاہے بند جگہوں پر ہو یا کھلے آسمان کی جگہوں میں، حاضرین کی زیادہ سے زیادہ تعداد 50 افراد تک محدود ہوگی۔ کسی بھی اجتماع یا پروگرام کی صورت میں، چاہے وہ سماجی، ثقافتی، سیاسی یا مذہبی ہو، چاہے بند جگہوں پر ہو یا آسمان کے نیچے کھلے مقامات پر ہوں وہاں بھی حاضرین کی زیادہ سے زیادہ تعداد 50 افراد تک محدود ہوگی۔
آخری رسومات (میت) میں حاضرین کی زیادہ سے زیادہ تعداد 20 افراد تک محدود ہو گی۔
ریاست کے کسی بھی حصے میں جو سیاحتی مقامات یا دوسرے مقامات ہیں جو لوگوں کے بڑے اجتماعات کو راغب کرتے ہیں جیسے ساحل، کھلے میدان وغیرہ پر بھی مذکورہ پابندیاں عائد ہوگی ۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ،ریلیف اور بحالی کے جاری کردہ مورخہ 24 دسمبر 2021 کے اختیارات کے مطابق ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 نافذ کر سکتا ہے تمام ہدایات اگلے احکامات تک نافذ العمل رہیں گی۔
کورونا پابندیاں عائد ہوجانے کے بعد ریاست بھر کے ضلع کلکٹر و پرانت آفیسر نے اپنے اپنے علاقوں میں پابندیوں کے نفاذ آوروں سرکاری احکامات کی تعمیل کیلئے کارروائی شروع کردی ہے ۔سرکار نے عوامی تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے ۔آسی کے چلتے مالیگاؤں میں ہونے والا کانگریس پارٹی کا اجلاس عام ملتوی کردیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں کارپوریٹر اعجاز بیگ نے نمائندہ بیباک کو بتایا کہ مہاراشٹر سرکار کی جانب سے جاری کردہ پابندیوں کے تناظر میں یہ اجلاس ملتوی کیا گیا ہے ۔خیال رہے کہ مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی کے جائزہ اجلاس کیلئے ریاستی صدر نانا پٹولے کا یکم جنوری کو مالیگاؤں دورہ طئے تھا اور اسکے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی جاچکی تھی لیکن سرکار نے پابندی عائد کردی جس کے سبب یہ اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے ۔اعجاز بیگ نے کہا کہ آئندہ حالات کے مطابق اجلاس کا اعلان کیا جائے گا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com