پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں عوامی اشتعال سے بچنے کیلئے سرکار کا میں فیصلہ
کپڑوں اور جوتوں کی نرخوں میں اضافہ کا فیصلہ ملتوی ، کونسل کی 46 ویں میٹنگ کا انعقاد
نئی دہلی : 31 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے موجودہ تناظر میں، سرکار نے عوامی اشتعال سے بچنے کے لیے جوتے اور کپڑے کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ ملتوی کر دیا ہے۔کپڑوں اور چپلوں کے ریٹس جوں کے توں رہیں گے، بڑھائے گئے نرخ فوری طور پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے نئے سال کے لیے اہم فیصلے جی ایس ٹی کونسل کی آج 46ویں میٹنگ میں کئے گئے ہیں ۔میٹنگ کی صدارت وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کی۔ اس وقت کچھ اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
جی ایس ٹی 5، 12، 18 اور 28 فیصد سلیب پر مشتمل ہے۔ ان اشیاء میں سے جو فی الحال 5 فیصد جی ایس ٹی کے تابع ہیں۔ کچھ اشیاء کو ان 12 فیصد سلیب میں ڈالا جانا تھا۔ لیکن اب اس حوالے سے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کئی ریاستیں ٹیکسٹائل پر جی ایس ٹی کو 5 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کرنے کی مخالفت کر رہی تھی جس کے تناظر میں اس تجویز پر مذکورہ بالا فیصلہ لیا گیا ۔حالانکہ کونسل دوبارہ غور کرے گی اور ایک نئی تجویز لے کر آئے گی۔ جس سے جی ایس ٹی کی شرح کچھ اشیاء پر نافذ ہو سکتی ہے۔
اس بات پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ آیا الیکٹرانکس اور لگژری آئٹمز کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔
جوتوں اور کپڑوں کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر ملتوی کرنے سے عام لوگوں کو کافی راحت ملی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com