ریاستی وزراء و ایم ایل ایز کورونا سے متاثر ، گائیکواڑ ، پاٹل ، سپریہ کے بعد بالا صاحب تھورات پازیٹو ، مہاراشٹر میں کورونا کا زور بڑھا


ریاستی وزراء و ایم ایل ایز کورونا سے متاثر ، گائیکواڑ ، پاٹل ، سپریہ کے بعد بالا صاحب تھورات پازیٹو ، مہاراشٹر میں کورونا کا زور بڑھا





ممبئی : 31 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)مہاراشٹر اسمبلی کا سرمائی اجلاس کے بعدازاں سے مہاراشٹر میں کورونا کا دھماکہ ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کانگریس کے لیڈر و ریاستی وزیر بالا صاحب تھورات اور وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کی کورونا رپورٹ پازیٹو پائی گئی ہیں ۔اسطرح کی اطلاع دونوں نے ہی ٹویٹر کے ذریعے دی ۔انہوں نے کہا کہ ہماری صحت بہتر ہے ڈاکٹرس کے صلاح وزیر مشورہ پر علاج جاری ہے ۔بالا صاحب تھورات اور وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ ہمارے رابطہ میں آنے والے تمام افراد اپنی جانچ کریں اور اپنا خیال رکھیں۔


سرمائی اجلاس کے بعد بی جے پی کے دو لیڈران کورونا سے متاثر ہوئے۔ ایم ایل اے رادھا کرشن وکھے پاٹل نے کورونا پازیٹو کی اطلاع ٹوئٹر کے ذریعے دی۔ پاٹل نے سرمائی اجلاس میں شرکت کی تھی۔ ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کورنٹائن ہورہا ہوں کیونکہ میرا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ 
 رادھا کرشن ویکھے پاٹل نے ٹویٹ کیا کہ ہر وہ شخص جو میرے ساتھ رابطے میں آیا ہے اسے اپنے کووڈ کی جانچ کرنی چاہئے اور خیال رکھنا چاہئے۔
 رادھا کرشن ویکھے پاٹل کے بعد بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر ہرش وردھن پاٹل بھی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔ اس کی جانکاری انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی ہے۔ ہرش وردھن پاٹل نے رابطہ میں آنے والوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کورونا ٹیسٹ کریں۔
 مہاوکاس اگھاڑی کے وزیر مملکت اور این سی پی ایم ایل اے پراجکت تنپورے بھی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔ اس کی اطلاع انہوں نے ٹویٹ کے ذریعے دی ہے۔ 29 دسمبر کو تنپورے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ انہوں نے کہا کہ میں خیریت سے ہوں۔ جو بھی میرے رابطے میں آیا ہے وہ اپنا خیال رکھے۔
 نیز، اگر کورونا کی علامات پائی جاتی ہیں تو بغیر کسی تاخیر کے فوری علاج کیا جانا چاہیے، 

 ریاست کے سرمائی اجلاس کے دوران کورونا کا سیلاب دیکھا گیا۔ تقریباً 35 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ان میں قبائلی ترقی کے وزیر کے سی پاڈوی کے ساتھ پولیس اہلکار اور سرکاری ملازمین بھی شامل تھے۔

 29 دسمبر کو این سی پی کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے کورونا سے متاثر ہوئی تھیں۔ پھر ان کے شوہر سدانند سولے اور ان کے دونوں بچوں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ سپریا سولے نے بھی ٹویٹر کے ذریعے اس کی اطلاع دی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے