دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان ،وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
4 مارچ سے 7 اپریل تک بارہویں اور 15 مارچ سے 18 اپریل تک دسویں بورڈ کے امتحانات کا فیصلہ
ممبئی : 16 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ خبروں کے مطابق ریاستی اسکولی تعلیم کی وزیر ورشا گائیکواڑ نے اس ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ تعلیمی سال 2022 میں 12ویں کا تحریری امتحان 4 مارچ سے شروع ہوگا اور 10ویں کا تحریری امتحان 15 مارچ سے شروع ہوگا۔ ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ امتحانات کے ٹائم ٹیبل کا اعلان کرنے سے طلباء اپنی پڑھائی کی منصوبہ بندی کر سکیں گے اور اسکول اپنے نصاب کی منصوبہ بندی کر سکیں گے۔
ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ "ہم اومیکرون کی نگرانی کر رہے ہیں۔ تاکہ وائرس پھیل نہ سکے ۔انہوں نے کہا کہ 10ویں اور 12 ویں کے طلباء اور والدین کے لیے یہ اہم سال ہیں۔ موصوفہ نے کہا کہ ہم سوچ رہے تھے کہ یہ امتحان کب اور کیسے لیا جائے؟ ۔ اسکیم منصوبہ بندی کی گئی اور اسی مناسبت سے دسویں اور بارہویں کے امتحانات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ورشا گائیکواڑ نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ 12ویں کا تحریری امتحان 4 مارچ سے 7 اپریل تک ہوگا۔ اور 10ویں کا تحریری امتحان 15 مارچ سے 18 اپریل تک منعقد کیا جائے گا،” ۔
ورشا گائیکواڈ نے کہا، "12 ویں کے پریکٹکل اور زبانی امتحان 14 فروری سے 3 مارچ تک اور 10 ویں کے پریکٹکل اور زبانی امتحان 25 فروری سے 14 مارچ تک منعقد کئے جائیں گے۔" دریں اثنا، کورونا کے دور میں امتحانات کی نوعیت اور تشخیص کے طریقوں میں تبدیلیاں کی گئیں۔ طلباء میں تجسس تھا کہ اس سلسلے میں طریقہ کار کیا ہوگا۔
دریں اثنا، ورشا گائیکواڈ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا ہے کہ 10ویں اور 12ویں کے امتحانات کے نتائج جون اور جولائی میں جاری کئے جائیں گے ۔ ورشا گائیکواڈ نے کہا کہ 12ویں کا نتیجہ جون 2022 کے دوسرے ہفتے تک اور 10ویں کا نتیجہ جولائی 2022 کے دوسرے ہفتے تک اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ تمام امتحانات صرف کورونا قوانین پر عمل کرتے ہوئے منعقد کیے جائیں گے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com