مختلف زمروں میں پسماندہ طبقات کے طلباء کو دی جانے والی اسکالرشپ/فری شپ کے لیے درخواست دینے کی معیاد میں 31 جنوری 2022 تک توسیع
ممبئی : 17 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) تعلیمی سال 2021-22 کے لیے حکومت مہاراشٹر کے تمام قسم کے تعلیمی وظائف کے لیے، MAHADBT پورٹل 14 دسمبر 2021 سے نافذ العمل ہے۔ درج فہرست پسماندہ ذات کے زمروں سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لیے ویب سائٹ https://mahadbtmahait.gov.in کا استعمال کرتے ہوئے، جو محکمہ سماجی انصاف و پسماندہ جماعت کی فلاح و بہبود کے محکمہ کے ذریعہ نافذ کیا گیا ہے۔طلباء کو تعلیم کے حصول کیلئے مختلف اسکالرشپ/فری شپ اسکیموں کے لیے اپنی آن لائن درخواست کا اندراج کرنے اور اس درخواست کی متعلقہ کالج سے جانچ پڑتال اور تصدیق کرنی چاہیے اور کالج اسے اسسٹنٹ کمشنر، محکمہ سماجی بہبود کے پاس منظوری کے لیے پیش کرنا ضروری ہوگا ۔
تعلیمی سال 2020-21 کے لیے درخواستیں جمع کرانے اور تجدید کرنے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2022 کی گئی ہے۔اسطرح کی اطلاع اسسٹنٹ کمشنر آف سوشل ویلفیئر، سٹی آف ممبئی نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس تاریخ میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ اس بات کا دھیان رکھنا جائے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com