مالیگاؤں: 16 دسمبر (پریس ریلیز) گزشتہ ماہ 12 نومبر کو ہوئے مالیگاﺅں تشدد معاملہ میں پولس نے پانچ الگ الگ ایف آئی آر درج کی ہے جو کہ ہمیں لگتا ہے کہ غیر قانونی ہے اور سپریم کورٹ کے رول کی خلاف ورزی ہے ۔اس لئے ہم نے پولس کی ایف آئی آر کو چیلنج کرنے کی غرض سے ممبئی میں ہائی کورٹ کے وکلاء سے مشورہ کیا اور انہیں مالیگاؤں پولس انتظامیہ کی جانب سے درج تمام پانچوں ایف آئی آر اور دیگر کاغذات پیش کئے ۔اسطرح کی تفصیل ممبئی سے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے مقامی صدر آصف شیخ نے ایک پریس اعلامیہ کے ذریعے دی ہے ۔شیخ آصف نے بتایا کہ آج ہائی کورٹ میں ایڈوکیٹ آئی ایم کھیرڈی سے اس سلسلے میں تفصیلی گفتگو و صلاح و مشورہ کیا گیا اور انکے ساتھی وکیل کے ساتھ پینل بنا کر معاملہ کو ہائی کورٹ میں داخل کیا جائے گا ۔ایڈوکیٹ کھیرڈی نے شیخ آصف کو بتایا کہ آئندہ چند روز میں کرسمس کی تعطیل شروع ہوجائے گی جس کے سبب کورٹ کی سرگرمیاں معطل رہیں گی اس لئے کرسمَس کی تعطیلات کے بعد وکلاء کا پینل بناتے ہوئے پولس کی پانچ ایف آئی آر کو چیلنج کیا جائے گا ۔ہائی کورٹ میں وکلاء سے ملاقات کرنے گئے وفد میں شیخ آصف کے ہمراہ شکیل جانی بیگ ،عقیل انصاری ،رئیس عثمانی وغیرہ موجود تھے ۔
بریکنگ نیوز : شہر کے نامور ڈاکٹرس سمیت گیارہ ملزمین کیخلاف سنگین مقدمہ درج، 9 گرفتار ،12 جون تک پولس تحویل
بریکنگ نیوز : شہر کے نامور ڈاکٹرس سمیت گیارہ ملزمین کیخلاف سنگین مقدمہ درج، 9 گرفتار ،12 جون تک پولس تحویل نابالغ لڑکی سے جنسی تشدد، ڈلیوری اور نوزائیدہ بچی کو فروخت کرنے کا الزام، پولس تحقیقات جاری مالیگاؤں : 7 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کے ایک پرائیویٹ ہیرائی اسپتال میں ایک نابالغ لڑکی کا سیزرین سیکشن کا آپریشن کر کے ڈلیوری کر بچی کی پیدائش کی گئی اور اسے بیچنے کی نیت سے جنم لینے والی بچی کو اپنے پاس رکھنے کے معاملے میں چار ڈاکٹروں سمیت 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان ملزمان میں ایک ریٹائرڈ میڈیکل آفیسر بھی شامل ہے۔ اس معاملے میں یہاں کے جنرل اسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جتیندر راؤ صاحب ڈولارے نے کیمپ پولس اسٹیشن میں ایک نامعلوم شخص، سنجے بھاگوت گاولی، پروین دیشمکھ، ڈاکٹر کشور ڈانگے،ڈاکٹر کشوری ڈانگے، نوشین رفیق شیخ، محمد فہیم محمد شفیق، سارتھک پروین جگتاپ اور چار خواتین (تمام ڈاکٹروں سمیت تین خواتین) کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ مذکورہ واقعہ میں مذکورہ ملزمان نے شہر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں ایک نابالغ لڑکی کا سیزیرین آپریشن کیا۔...
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com