احمد نگر : 16 طلباء اور 3 اساتذہ کورونا پازیٹو ، سرکاری اسپتال میں داخل علاج، ہیلتھ آفیسر کی تصدیق

احمد نگر : 16 طلباء اور 3 اساتذہ کورونا پازیٹو ، سرکاری اسپتال میں داخل علاج، ہیلتھ آفیسر کی تصدیق 



احمد نگر : 24 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) احمد نگر کے پارنر تعلقہ کے ٹاکلی ٹھوکیشور میں جواہر نوودیا ودیالیہ کے 16 طلباء اور 3 اساتذہ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ انکی حالت مستحکم ہے اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دیگر طلباء اور اساتذہ کی جانچ کی جا رہی ہیں۔اسطرح کی اطلاع تعلقہ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پرکاش لاڑگے نے جاری کیا۔ اس سے پہلے پاتھرڈی تعلقہ کے ضلع پریشد پرائمری اسکول کے سات طلبہ کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا تھا۔
 ٹاکلی ٹھوکیشور کے نوودیا ودیالیہ میں ریاست بھر سے 406 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ ان میں سے کچھ کو نزلہ زکام لاحق ہوا تب ان کا ٹیسٹ کیا گیا۔ شام تک، 16 طلباء اور 3 اساتذہ میں کورونا کی مثبت تشخیص ہوئی۔ دیگر کی جانچ جاری ہے۔ تمام طلباء چھٹی جماعت سے 12ویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں۔ جو یہاں کے ایک ہاسٹل میں رہتے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق کچھ طلباء نزلہ زکام اور کھانسی میں مبتلا تھے۔ چنانچہ انکی جانچ کا فیصلہ کیا گیا۔ ایک ایک کر کے ان کی تعداد بڑھتی گئی۔ تب تعلقہ صحت انتظامیہ نے بھی حاضری لگائی۔ متاثرہ طلباء کو پارنیر کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ وہاں رہنے والے تمام اساتذہ اور طلبہ کی جانچ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ متاثرہ افراد کی صحت بہتر ہے اور اس سے متعلق ان کے والدین کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے