اومیکرون الرٹ : مرکزی حکومت کا شبینہ کرفیو لگانے ریاستوں کو مشورہ ، دس ریاستوں میں ایک بار پھر کورونا کا زور بڑھا ، اومیکرون سے بھی تشویش
ٹیسٹنگ ، ویکسینیشن پر زور، شادی بیاہ و دیگر تقاریب میں عوامی ہجوم محدود کرنے اور کنٹینمینٹ زون پر غور کرنے کی ہدایت
نئی دہلی : 11 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) کورونا کے نئے ویرینئٹ نت جہاں پوری دنیا میں دہشت مچا رکھی ہیں وہیں اس بیماری نے ہندوستان میں بھی اپنے پیر پھیلانا شروع کردیئے ہیں ۔ملک کی کئی ریاستوں میں اومیکرون کے کیسوں میں اضافہ کے رجحان کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مرکزی حکومت اس معاملے میں سنجیدہ ہوگئی ہے اور ریاستوں کو مشورہ دیا کہ وہ ضرورت پڑنے پر رات کا کرفیو نافذ کرنے سے بھی گریز نہ کریں۔ بعض ریاستوں میں اومیکرون کے کیسس میں اضافہ کے پیش نظرمرکزی حکومت نے ریاستوں کو چوکس رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ جن مقامات پر کیسس سامنے آرہے ہیں وہاں خصوصی حکمت عملی اختیار کرنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل آوری کی ہدایت دی گئی ۔
اس سلسلہ میں مرکزی وزارت صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے مرکزی زیر انتظام علاقوں اور ریاستوں کے چیف سکریریٹز کو مکتوب روانہ کیا ہے۔ ملک کی 10 ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے 27 اضلاع میں گذشتہ 2 ہفتوں کے دوران مثبت کیسس کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ اس پر توجہ مرکوز کرنےکی ہدات دی گئی ہے۔ کیرالا‘ میزوروم ‘سکم‘ ریاستوں کے 8 اضلاع میں کیسیس کی مثبت شرح 10 فیصد سے زائد ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکز نے ٹسٹنگ اور ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ کنٹینمٹ زونس پرغورکرنے، عوام کو ہجوم کی شکل میں جمع ہونے سے روکنے، شادی بیاہ اورآخری رسومات میں شرکت کرنے والوں کی تعداد کو محدود کرنے کے علاوہ ضرورت پڑنے پر رات کا کرفیو نافذ کرنے کا مشورہ دیاہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com