ہم نے شہر کے حق میں پارٹی ہائی کمان سے وعدہ لیا اور دیا ہے، پانچ اور 10 کروڑ کے علاوہ مزید فنڈز کیلئے جدوجہد جاری
10 کروڑ گرانٹ منظوری پر شہریان کی جانب سےآصف شیخ کا شایان شان استقبال
جو مخبر ہے اور پولس کی تنخواہ لیتا ہے وہ پولس کو ثبوت دے، ہم عوام اور کورٹ میں پولس کردار کو بے نقاب کریں گے: شیخ آصف
مالیگاؤں : 19 دسمبر (پریس ریلیز) 25 مارچ کو ہم نے راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور اس وقت ہم نے این سی پی کے سپریمو شرد پوار و جینت پاٹل سمیت اجیت دادا پوار سے عہدہ لیا تھا کہ مالیگاؤں شہر کی تعمیر و ترقی میں ریاستی سرکار اپنا تعاون دراز کریگی ۔ اسی کے چلتے شرد پوار نے خصوصی توجہ دی اور ریاستی حکومت میں شامل این سی پی کے وزراء کو ہدایات دیتے ہوئے مالیگاؤں شہر کو دس کروڑ روپے کا خصوصی پیکیج منظور ہوا ۔اس کام کیلئے نائب وزیر اعلیٰ و وزیر اجیت پوار کی خصوصی دلچسپی شامل رہی ہیں ۔اسطرح کا اظہار راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ نے این سی پی بھون پر منعقدہ استقبالیہ تقریب سے کیا ۔موصوف نے کہا کہ ہم نے بھی ریاستوں لیڈران کو یقین دلایا اور وعدہ کیا تھا کہ آپ مالیگاؤں شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا ہاتھ آگے بڑھاؤ ہم پارٹی کو مضبوط کریں گے اور مالیگاؤں کارپوریشن پر میئر دینے اور آئندہ اسمبلی کا نمائندہ منتخب کریں گے ۔شیخ آصف نے کہا کہ اس سے قبل بھی ریاستی حکومت کی ضلع منصوبہ بندی کمیٹی کی میٹنگ میں چھگن بھجبل کی جدوجہد سے مالیگاؤں کو 5 کروڑ کا فنڈ حاصل ہوا ۔اسطرح مالیگاؤں شہر کو اب تک ریاستی حکومت کی جانب سے 15 کروڑ روپے کا خصوصی فنڈ حاصل ہوچکا ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ مالیگاؤں پی ڈبلیو ڈی محکمہ سے اس کام کو کروایا جائے گا ۔جلد ہی ہم کاغذی کارروائی کیلئے ضلع کلکٹر ،محکمہ تعمیرات عامہ سے خانہ پری کرتے ہوئے ٹینڈر ورک آرڈر شروع کروائیں گے ۔شیخ آصف نے کہا کہ شہر کے دیگر راستوں کیلئے بھی ہم جدوجہد کررہے ہیں تاکہ انہیں بھی راستی فنڈ سے تعمیر کرایا جاسکے ۔اس موقع پر دیانہ، رمضان پورہ ،ہزار کھولی، شہید عبدالحمید روڈ علاقہ کے ساتھ ساتھ انصار کولونی دریگاؤں، مالدہ اور رونق آباد، عباس نگر، گندھی نگر، سلامت آباد، نعمانی نگر و اطراف کی سرکردہ شخصیات و لیڈران سے عوام نے بڑی تعداد میں راشٹروادی بھون پہنچ کر شہریان کی جانب سے شیخ آصف کا استقبال کیا اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔
اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے مخاطبت میں شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں تشدد معاملہ میں کورٹ میں معاملہ جاری ہے اور کمرہ عدالت میں کسی بھی سیاسی پارٹی کے لیڈران کو نہیں جانا چاہئے اسکے برعکس لیڈران کو چاہیے کہ وہ وکیل کو بھاری بھرکم فیس ادا کرے، ان سے صلاح مشورہ کریں اور انہیں اپنی ساری باتیں بتائیں اور وکیل اور جج کو کمرہ میں قانونی کارروائی کرنے چھوڑ دے ۔شیخ آصف نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ حساس معاملہ میں سیاسی لیڈران کی وجہ سے کیس پر مضر اثرات بھی مرتب ہوسکتے ہیں اس لئے انہیں احتیاط کرنا چاہئے ۔آپ ہے پاس ثبوت ہیں تو آپ پولس کو کیوں نہیں دے رہے ہو اسطرح کے سوال پر شیخ آصف نے صاف کہہ دیا کہ میں پولس کی پگار نہیں لیتا اور نہ ہی میں پولس کا مخبر ہوں ۔پولس کو ثبوت وہ پہنچائے جو پولس کا دوست، خبری ہے ۔ہم پولس کے کردار کو عدالت میں اور عوام کے بیچ بے نقاب کریں گے ۔اس موقع پر شکیل جانی بیگ،شفیق باکسر ،باقر حسین، عقیل انصاری وغیرہ موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com