حضور صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف ہم از خود اپنے کاروبار بند رکھیں مالیگاؤں بند کو تمام سیاسی و مذہبی تنظیموں کی حمایت ، اسکس ہال میں مشاورتی میٹنگ کا انعقاد

حضور صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف ہم از خود اپنے کاروبار بند رکھیں 


مالیگاؤں بند کو تمام سیاسی و مذہبی تنظیموں کی حمایت ، اسکس ہال میں مشاورتی میٹنگ کا انعقاد 

اگر مسلمانوں میں ذرہ برابر بھی غیرت ایمانی ہے تو 100 فیصد مالیگاؤں بند رکھیں، جمعرات سے ہی  شہر بھر میں سیاہ پرچم لگائیں جائیں 


مالیگاؤں : (نامہ نگار) تری پورہ میں مسلمانوں پر ہوئے ظلم اور آپ صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے شرمناک واقعات کو پوری دنیا کا مسلمان کبھی بھی برداشت نہیں کرسکتا ۔ غیرت ایمانی کے جذبہ نے ہندوستان میں موجود علماء اسلام کو بیدار کیا اور ملک میں بڑھ رہے مسلم دشمنی کے ماحول پر سر جوڑ کر بیٹھنے پر مجبور کیا ۔تری پورہ میں بھی آپ صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کا واقعہ پیش آیا جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں میں بے چینی کا ماحول بنا ہوا ہے ۔ ہم سیکولر ملک میں جمہوری انداز میں اپنا احتجاج پیش کررہے ہیں ۔

اس سلسلے میں رضا اکیڈمی اور آل انڈیا سنی جمیعتہ العلماء کے زیر اہتمام پکارے گئے مالیگاؤں بند کو ہم مکمل حمایت پیش کرتے ہیں ۔اسطرح کا اعلان گزشتہ کل اسکس ہال میں منعقدہ مشاورتی میٹنگ سے مقررین نے کیا ۔اس موقع پر کانگریس، جنتا دل سیکولر، این سی پی ، عام آدمی پارٹی ،عآپ پارٹی،مالیگاؤں عوامی پارٹی ،کمیونسٹ پارٹی سمیت آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ،پاپولر فرنٹ ،مسلم منچ اور تعزیت سنی کمیٹی، سنی تنظیموں کے ساتھ ساتھ سینکڑوں اداروں کی جانب سے مالیگاؤں بند کو مکمل حمایت پیش کی گئی ۔اس مجلس میں یہ تجویز طئے پائی کہ جمعرات سے شہر بھر میں کالے پرچم لگائیں جائیں، سڑکوں پر مالیگاؤں بند لکھا جائے ۔اناؤنسر کا استعمال کیا جائے اور شہر بھر میں اعلان کروایا جائے، اس پروگرام میں مقررین نے یہ بھی کہا کہ جب اس ملک میں ہم توہین عدالت برداشت نہیں سکتے تو پھر ہم توہین رسالت کیسے برداشت کریں گے ۔؟ ہم فرقہ پرستوں کے ہر عمل کی مذمت کریں اور جمہوری انداز میں مالیگاؤں بند کو کامیاب کریں ۔اگر ہمارے اندر غیرت ایمانی ذرہ برابر بھی ہیں تو ہم از خود اپنے کاروبار بند رکھیں ۔حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم کی محبت میں جمعہ کو مالیگاؤں بند رکھیں اور ایک تاریخ مرتب کردیں ۔ اس مشاورتی میٹنگ کی صدارت مفتی واجد علی یارک علوی نے ادا کی ۔پروگرام کی نظامت جاوید انور نے انجام دی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے