مالیگاؤں سینیئر کالج میں شعبہ اردو اور آئے کیو اے سی کی جانب سے یوم اقبال کا پروقار انعقاد


مالیگاؤں سینیئر کالج میں شعبہ اردو اور آئے کیو اے سی کی جانب سے یوم اقبال کا پروقار انعقاد


مالیگاؤں : 10 نومبر (پریس ریلیز) شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی یوم پیدائش اور عالمی یوم اردو کی مناسبت سے جہاں پوری دنیا میں اقبال ڈے منایا جاتا ہے وہیں ہمارے اپنے ملک میں بھی اردو کے شیدائی یوم اردو پر مختلف رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں اسی ضمن میں مالیگاؤں سینیئر کالج کے زیر اہتمام اردو ڈپارٹمنٹ اور آئے کیو اے سی IQAC کی جانب سے یوم اقبال کا پروقار اہتمام کیا گیا ۔یوم اردو کی مناسبت سے کالج ہٰذا کے پرنسپل ضیاء الرحمن زری والا کی زیر نگرانی اور پروفیسر مجاھد قذافی کی صدارت میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ مالیگاؤں سینیئر کالج کے عظیم الشان زینی شیخ ہال میں اس پروگرام یوم اردو کا انعقاد کیا گیا ہے ۔قرآت ثناء محمد رفیق ایف وائے بی اے نے قرآن پاک کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز کیا جبکہ نعت شریف کا نذرانہ ارشانہ تحسین مسعود احمد نے پیش کیا ۔اس کے علاوہ یوم اردو پر علامہ اقبال کی شخصیت پر ایک تعارفی خاکہ ایف وائے بی اے کی طالبہ بشریٰ جبین ضیاء الرحمن نے پیش کیا ۔اس پروگرام میں  ایف وائے بی اے، بی کام اور بی ایس سی کے طلباء و طالبات شرکت کی ۔ "ابلیس کی مجلس شوریٰ" کے عنوان پر 'تفہیم و تشریح' ایف وائے بی اے کی طالبہ نے سامعین کے روبرو بہترین انداز میں پیش کیا ۔علامہ اقبال کی مشہورِ دعا 'یارب دل مسلم' کو ایف وائے بی ایس سی کی طالبات نے دلنشین انداز میں پیش کیا ۔آخر میں صدر مجلس کی اجازت سے ایف وائے بی ایس سی کی طالبہ فائزہ شبیر حسن کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام ہوا ۔اس یوم اردو کے پروگرام میں پرنسپل، پروفیسر سمیت اسٹاف ممبران موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے