مالیگاؤں بند پر امن طریقے سے کامیاب ، حالات کشیدہ لیکن قابو میں، افواہوں ہر دھیان نہ دینے کی اپیل
مالیگاؤں :11 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) آل انڈیا سنی جمیعتہ العلماء اور رضا اکیڈمی کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت بورڈ پرچم تلے کئے گئے مالیگاؤں بند کو مسلمانان شہر نے پر امن طریقے سے کامیاب کیا ۔بعد نماز فجر سے ہی شہر کے کاروبار، دکانیں شام تک مکمل طور پر بند رہی ۔آگرہ روڈ سے شہیدوں کی یادگار پر عوام نے اپنا احتجاج درج کروایا وہیں یہ تقریب کا اختتامی اعلان ذمہ داران کی جانب سے کیا گیا ۔لوگ شہیدوں کی یادگار سے پرامن طریقے سے واپس اپنے اپنے علاقوں کی طرف لوٹنے لگے لیکن بس اسٹینڈ کے پاس اچانک ماحول مشتعل ہوا جس کے سبب شہر کے ایک علاقے میں تناؤ پیدا ہوگیا ۔پولس کی بھاری جمعیت موقع پر موجود ہے ۔ذمہ داران نے حالات کو قابو میں لانے کیلئے کوششیں جاری رکھی ہیں ۔تادم تحریر حالات قابو میں ہیں ۔لہذا شہریان افواہوں پر دھیان نہ دیں ۔امن برقرار رکھیں ۔ایسی اپیل ذمہ داران نے کی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com