ہمیں ملک کا امن عزیز ہے مگر شان رسالت میں گستاخی برداشت نہیں( مولانا سید محمد امین القادری) مالیگاؤں میں تاریخی بند پر مولانا سید محمد امین القادری نے پیش کی اہلیانِ مالیگاؤں کو مبارکبادآج بعد

 ہمیں ملک کا امن عزیز ہے مگر شان رسالت میں گستاخی برداشت نہیں( مولانا سید محمد امین القادری) 

 مالیگاؤں میں تاریخی بند پر مولانا سید محمد امین القادری نے پیش کی اہلیانِ مالیگاؤں کو مبارکباد

آج بعد نمازِ عشاء نندن نگر میں "صحابہ کرام کا عشق رسول" عنوان پر تیسرا خطاب ہوگا

*===============================*

 مالیگاؤں :م 12 نومبر (پریس ریلیز) آج نمازِ جمعہ سے قبل مولانا سید محمد امین القادری  (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں)نے مسجد اہلسنّت گلشنِ امام احمد رضا ہڈکو کالونی مالیگاؤں میں "تحفظ ناموسِ رسالت اور اس کے تقاضے"*م عنوان کے مطابق ایمان افروز فکر انگیز  خطاب فرمایا مولانا موصوف نے اپنے خطاب میں دور رسالت کے گستاخ ابو جہل، ابو لہب، عتبہ، ولید بن مغیرہ و دیگر پلید گستاخان رسول اور شان محمدی میں توہین کرنے والو کا دردناک، عبرتناک انجام قرآن مقدسہ کی روشنی میں بیان فرمایا حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ صرف سراپا احتجاج ہونے سے ہم رسول اللہ سے محبت کا حق ادا نہیں کرسکتے بلکہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ والسلام کے بتائے ہوئے راستوں پر عمل کرنا سنت محمدی کا احترام و عزت کرنا اپنے نبی کی سنت پر عمل کرنا یہ بھی ناموسِ رسالت کے تحفظ میں شمار ہوتا ہے اگر ہم نے اپنی زندگی کو عشق رسول کے سانچے میں ڈھال لیا تو کوئی بھی ہمارے نبی کی شان میں گستاخی کرنے کی کوشش نہیں کرے گا ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے فعل و عمل کے ذریعہ لوگوں کو تعلیمات رسول سے آگاہ کرےآج جو لوگ بھی ہمارے نبی کی شان میں توہین کرنے کی کوشش کررہے ہیں ان کو معلوم ہے کہ ان کے چاہنے والے صرف قول سے عاشق رسول ہیں فعل سے نہیں ہیں امت نماز روزہ اور سنت سے دور ہے جس کی وجہ سے گستاخان رسول کے حوصلے بلند ہیں اپنے ملفوظات حسنہ میں مولانا موصوف نے منکرینِ رسالت اور شان رسالت میں توہین آمیز باتیں کرنے والو کو اور ان کی پشت پناہی کرنے والو کو دندان شکن جواب دیا وہیں پر امت کو قرآن مقدس کی روشنی میں امن و امان قائم رکھنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مایوس ہونے کی ضرورت نہیں گستاخان رسول اس وقت تک مر نہیں سکتے جب تک عذاب الٰہی نا پا سکے کیونکہ گستاخ رسول کو اللہ پاک دنیا میں ہی گستاخی کی سزا دیتا ہےـ آج کے اس پرفتن دور میں امت کے بزرگ، سرپرست اور نوجوانوں اور بچوں کو تعلیمات رسول پر عمل پیرا ہونا چاہئیے اپنے بچوں کو اسلامی تعلیم اور عشق رسول کا درس دینا ہی سچا عشق رسول ہےـ

مولانا سید محمد امین القادری صاحب کا خطاب سماعت کرنے کے لیے عاشقانِ رسول اذان جمعہ سے قبل ہی مسجد گلشنِ امام احمد رضا کا رخ کررہے تھے جبکہ ٹرسٹیان مسجد کی جانب سے بہترین انتظامات کئے گئے ۔ایسی رپورٹ  عالمی تحریک سنی دعوت کی جانب سے دی گئی ۔اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے