مشتعل ہجوم کی ہلڑ بازی ، پتھراؤ، دکانوں کی توڑ پھوڑ، پولس کا ہلکا لاٹھی چارج ، آنسو گیس کے گولے داغے
حادثہ میں 10 پولس ملازمین اور 2 امن کمیٹی کے ممبران زخمی ، تین افراد حراست میں ، جانچ کیلئے چھ ٹیموں کی تشکیل، مالیگاؤں کے حالات بہتر، کاروبار جاری
ناسک رینج انسپکٹر جنرل آف پولس ڈاکٹر بی جی شیکھر پاٹل کا مالیگاؤں میں ہنگامی دورہ ، پریس کانفرنس سے مخاطبت
مالیگاؤں : 12 نومبر (نمائندہ خصوصی / بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر میں ہوئی ہلڑ بازی، پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کی واردات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ناسک رینج انسپکٹر جنرل آف پولس بی جے شیکھر پاٹل نے مالیگاؤں میں حاضری لگائی اور حالات کا جائزہ لیا ۔اس سلسلے میں موصوف نے پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے میڈیا نمائندوں کو حالات کی تفصیلات پیش کی ۔
رضا اکیڈمی اور آل انڈیا سنی جمیعتہ العلماء کے زیر اہتمام منعقد کئے مالیگاؤں بند پر سنی تنظیموں کی جانب سے میمورنڈم دینے کیلئے ایک وفد شہیدوں کی یادگار کے پاس آیا جہاں ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی اور پرانت آفیسر وجئے آنند شرما کو مظاہرین کی جانب سے میمورنڈم دیا ۔اس سے قبل مالیگاؤں شہر مکمل طور بند رکھا گیا تھا ۔لیکن میمورنڈم دینے کے بعد کچھ نوجوانوں کسمبا روڈ اور آگرہ روڈ پر جانے کی بجائے واپس سہارا اسپتال کی طرف مڑے اور وہاں انہوں نے ہلڑ بازی کرتے ہوئے نعرے لگایا اور پولس ملازمین کے منع کرنے کے باوجود مشتعل ہجوم نے پتھراؤ بازی کردی جس کے سبب پولس کو پہلے تو ہلکا لاٹھی چارج کرنا پڑا لیکن اسکے بعد بھی مشتعل ہجوم اپنی حرکات سے باز نہیں آیا اور انہوں نے پولس پر پتھراؤ کیا اتنا ہی نہیں نوجوانوں نے آگرہ روڈ پر بند میڈیکل، بس اسٹینڈ اور بس اسٹینڈ کے پاس پان دکان سمیت سہارا اسپتال پر پتھراؤ کیا اور توڑ پھوڑ کردی ۔معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولس نے آنسو گیس کے گولے داغے ۔اس طرح کی تفصیلات ناسک رینج انسپکٹر جنرل آف پولس بی جے شیکھر پاٹل نے ایڈیشنل ایس پی آفس میں منعقدہ ہنگامی پریس کانفرنس سے کیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com