تحفظ نوس رسالت بورڈ کے اعلان کردہ مالیگاؤں بند کو راشٹروادی کانگریس پارٹی کی مکمل تائید وحمایت
مسلمان ہرگز توہین رسالت برداشت نہیں کرسکتا، حکومت ہند گستاخِ رسول صل اللہ علیہ وسلم کو فوری گرفتار کرے :شیخ آصف
مالیگاؤں :11 نومبر (پریس ریلیز) تری پورہ میں وشو ہند پریشد کے فرقہ پرستوں کی غنڈہ گردی اور مسلمانوں پر کئے گئے ظلم و ستم ہندوستانی قوانین کے خلاف ہیں اور جمہوری ملک میں سب کو اپنے مذہب پر چلنے کی آزادی ہیں اسکے باوجود بھی وی ایچ پی نے تری پورہ ریلی میں مسلمانوں کے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخانہ نعرے لگائے جو کہ پوری دنیا کا مسلمان کبھی بھی برداشت نہیں کرسکتا ۔اس گھناؤنی حرکات سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے ۔ مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی رضا اکیڈمی اور آل انڈیا مسلم سنی جمیعتہ العلماء مالیگاؤں کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت بورڈ کے پرچم تلے جمہوری انداز میں پر امن اور رضا کارانہ طور پر کئے جانے والے مالیگاؤں بند کو مکمل تائید و حمایت پیش کرتی ہیں ۔
آل انڈیا سنی جمیعتہ العلماء اور رضا اکیڈمی کے زیر اہتمام تشکیل دئے گئے تحفظ ناموس رسالت بورڈ کی جانب سے 8 نومبر کو موصول ہوئے لیٹر کے مطابق مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام چھوٹے بڑے عہدیداران، ورکر اور ایک ایک فرد آقائے دو جہاں مولائے کائنات حضور نبی اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی محبت کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے تحفظ ناموس رسالت پر اپنی قربانی پیش کرتا ہے اور جمعہ کو ہونے والے مالیگاؤں بند کو اپنی پر زور حمایت پیش کرتا ہے ۔عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ بند کو کامیاب بنائیں ۔
فقط :آصف شیخ رشید
صدر مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی مالیگاؤں (سابق ایم ایل اے)
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com