جمعہ کو مالیگاؤں بند ، زمین معاملہ میں دیا جانے والا دھرنا اندولن ملتوی، رضا اکیڈمی اور آل انڈیا سنی جمیعتہ العلماء کے بند کو مکمل حمایت:شیخ آصف
مالیگاؤں : 11 نومبر (پریس ریلیز) سروے نمبر 110/1B سنگمیشور وارڈ کی زمین معاملہ میں کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کا انکشاف ہونے کے معاملے میں متاثرین کے ساتھ 12 نومبر جمعہ کو عارف سیٹھ کے گھرکمپاؤنڈ کے باہر آگرہ روڈ پر دھرنا اندولن دیئے جانے کا اعلان راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے کیا تھا ۔اس سلسلے میں شیخ آصف نے بتایا کہ بروز جمعہ 12 نومبر کو مالیگاؤں بند رکھا گیا ہے ۔حضور نبی اکرم صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف مالیگاؤں بند کیا جارہا ہے اور اس دن ہم سب اپنے تمام کاروبار بند رکھ رہے ہیں. اسی ضمن میں حضور صل اللہ علیہ وسلم کی محبت میں اس دن کا دھرنا اندولن بھی ملتوی کیا جارہا ہے ۔اسطرح کی اطلاع آصف شیخ نے دی ۔موصوف نے کہا کہ رضا اکیڈمی اور آل انڈیا سنی جمیعتہ العلماء کی جانب سے پکارے گئے مالیگاؤں بند کو ہم نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے مکمل تائید و حمایت دی ہے اس لئے آگرہ روڈ پر زمین مافیا کے خلاف ہونے والا احتجاج بھی ملتوی کیا گیا ہے ۔وہیں مالیگاؤں پولس انتظامیہ نے بھی شیخ آصف سے کہا کہ اس دن مالیگاؤں بند ہیں لہذا آپ بھی آگرہ روڈ پر احتجاج نہ کریں ایسی اپیل کی ہے ۔لہذا راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ہمدردوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ رضا اکیڈمی اور آل انڈیا سنی جمیعتہ العلماء کی جانب سے کئے جانے والے مالیگاؤں بند کو کامیاب کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com