اہانت رسول ﷺ اور تریپورہ فسادات کے خلاف سنی جمیعت العلما و رضا اکیڈمی کے اعلان کردہ "مالیگاؤں بند" کو جنتادل کی پرزور حمایت
"مالیگاؤں بند " میں شامل ہو کر احتجاج کو کامیاب بنایں اور ملّی بیداری کا ثبوت دیں: شان ہند نہال احمد
مالیگاؤں 11 نومبر (پریس ریلیز) گزشتہ دنوں تریپورہ میں شرپسندوں نے ایک منظم سازش کے تحت مسلمانوں کی جان و مال کو نقصان پہنچایا اور مساجد کے بے حرمتی کی- اسکے علاوہ سرکار دوعالمﷺ کی شان میں نفرت انگیز و توہین آمیز نعرے لگاۓ- اہانت رسول ﷺ اور تریپورہ میں ہوئے مسلم مخلاف فسادات کے خلاف احتجاج درج کرنے کیلئے آل انڈیا سنی جمیعت العلما اور رضا اکیڈمی کے زیر اہتمام "تحفظ ناموس رسالت بورڈ" کے پرچم تلے بروز جمعہ 12 اکتوبرکو "مالیگاؤں بند"کا اعلان کیا گیا ہے- جنتادل سیکولر مالیگاؤں اس بند کی مکمل تاٸید و حمایت کرتی ہے- جنتادل صدر شان ہند نہال احمد نے اہلیان شہر سے گذارش کی ہے کہ وہ ایک دن کیلئے اپنے کاروبار کی قربانی دیں اور احتجاج میں شامل ہوکر ملّی بیداری کا ثبوت دیں- اس سے قبل محمد مستقیم ڈگنیٹی کی جانب سے اسکس ہال میں منعقدہ میٹنگ میں ذمہ داروں کو یقین دہانی کی گٸی ہے کہ جنتادل نہ صرف بند کی حمایت کرتی ہے بلکہ ہم کالے جھنڈے لگاکر احتجاج میں شامل بھی ہونگے - اس طرح کی پریس جنتادل صدر شان ہند کی جانب سے بھیجی گئی ہے -
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com