مذہبی و تمام سیاسی نمائندوں اور منتظمین پر درج سنگین دفعات کا خاتمہ کیا جائے
شیخ آصف کا وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل سے ایک بار پھر پُرزور مطالبہ ، ممبئی منترالیہ میں ملاقات
مالیگاؤں : 30 نومبر (پریس ریلیز) گزشتہ 12 نومبر جمعہ کو مالیگاؤں میں رضا اکیڈمی، سنی جمیعتہ العلماء کے زیر اہتمام مالیگاؤں بند میں شہر کی مذہبی، سماجی اور سیاسی تنظیمیں مثلاً جنتا دل، ایم آئی ایم ، کانگریس پارٹی، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے پر امن مالیگاؤں بند کی حمایت کی تھی۔ تریپورہ میں نسل پرست تنظیموں کے ذریعہ مسلم کمیونٹی کے خلاف مظالم کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔اسی تناظر میں جمعہ کی صبح سے پرامن طریقے سے مالیگاؤں بند جاری رہا اور شام میں یہی پر امن طریقے سے ختم ہوگیا لیکن کچھ مسلم مخالف تنظیموں نے سہارا اسپتال، بس اسٹینڈ کے علاقے میں پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کرکے تشدد پھیلانے کی کوشش کی۔ نامعلوم سماج دشمن عناصر کا گروہ بیرونی شہر یا ریاست سے بھی ہوسکتا ہے۔ اسکی جانچ کی جائے ۔اسی طرح جمعہ کو مالیگاؤں بند کے دن پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کرکے قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ لیکن اس معاملے میں مذہبی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور سماجی شخصیات پر مقدمہ درج کر 353، 395 اور 307 سنگین دفعات لگائی گئی اسکا خاتمہ کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں اسطرح کا تفصیلی مطالبہ مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے مہاراشٹر کے وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل سے ممبئی منترالیہ میں ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر شیخ آصف نے کہا کہ وزارت داخلہ پولس انتظامیہ کو ہدایات جاری کرے کہ وہ بے قصوروں پر درج سنگین دفعات کا خاتمہ کریں اور انصاف کے تقاضے پر عمل کریں ۔اس پر وزیر داخلہ نے دلیپ ولسے پاٹل نے مثبت تیقن دیا ۔اس وفد میں آصف شیخ کے ہمراہ سابق کارپوریٹر ریاض علی، رفیق شیخ بشارت وغیرہ شریک تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com