ناسک: 'اومیکرون' کا خطرہ؟جنوبی افریقہ سے دو کھلاڑی کی واپسی، نمونے جانچ کیلئے روانہ، دونوں کورنٹائن

ناسک: 'اومیکرون' کا خطرہ؟جنوبی افریقہ سے دو کھلاڑی کی واپسی، نمونے جانچ کیلئے روانہ، دونوں کورنٹائن 




 ناسک : 30 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) جنوبی افریقہ میں پائے جانے والے نئے کورونا وائرس اومیکرون کورونا ویرینٹ نے اس وقت دنیا میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے۔ اسی درمیان اس قسم کا خطرہ ناسک تک پہنچ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دو کھلاڑی جنوبی افریقہ میں ہونے والے آئرن مین ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے بعد چار روز قبل ناسک واپس آئے تھے۔ دریں اثنا، کارپوریشن نے تحقیقات کے لیے ان دونوں کے نمونے جانچ کیلئے روانہ کئے ہیں اور ان دونوں کھلاڑیوں کورنٹائن کردیا گیا ہے۔ پوری دنیا میں دہشت پھیلانے والا کورونا کا یہ اومیکرون ویرینٹ اگر ناسک پہنچتا ہے تو ناسک کے باشندوں کے لیے خطرہ بڑھنے کا خدشہ ہے۔



 جنوبی افریقہ میں آئرن مین ٹورنامنٹ جیت کر ہندوستان واپسی کے بعد ناسک شہر میں ان دونوں کھلاڑیوں کا شاندار جلوس نکالا گیا۔ اس جلوس میں سو سے زائد افراد نے شرکت کی تھی ۔ناسک کارپوریشن جلوس میں شرکت کرنے والے دوستوں، رشتہ داروں اور ڈھول بجانے والوں کی تلاش کر رہی ہے ۔فی الحال، دونوں کھلاڑیوں کے سوئب تحقیقات کے لیے بھیجے گئے ہیں اور دونوں کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے