یوپی میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ سمیت 49 افراد پر مقدمہ درج ، اکھلیش یادو کیخلاف نازیبا پوسٹ کا ساخشانہ

یوپی میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ سمیت 49 افراد پر مقدمہ درج ، اکھلیش یادو کیخلاف نازیبا پوسٹ کا ساخشانہ 




یوپی : 30 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) اترپردیش کے شہر قنوج میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے خلاف عدالت کی مداخلت کے بعد شکایت درج کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عدالت کے حکم پر دائر رپورٹ میں فیس بک کے پانی سمیت 49 افراد کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیس بک پر بوا بابوا کے نام سے ایک پیج بنا کر سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی شبیہ کو خراب کرنے کے معاملہ میں درج کی گئی ہے۔

شکایت کنندہ ٹھٹھیا تھانہ علاقہ کے سرہٹی گاؤں کے رہنے والے امیت کمار بتایا گیا ہے ۔ امیت کمار نے بتایا ہے کہ وہ سوشلسٹ نظریہ سے متاثر ہیں۔ سماج وادی پارٹی کے حامی ہیں ۔انہیں اکھلیش یادو پر سیاسی اعتماد ہے۔ ان کی شکایت ہے کہ فیس بک پر بوا بابوا کے نام سے ایک پیج بنایا گیا ہے۔ اس پیج پر ایس پی سربراہ کے خلاف نازیبا ریمارکس کیے گئے ہیں۔ ان کے کارٹون بنا کر ان کی شبیہ کو داغدار کیا جاتا ہے۔ ان کے ساتھ کئی دوسرے لیڈران کی شبیہ کو خراب بتایا جارہا ہے ۔ قابل اعتراض ویڈیو بنا کر پوسٹ کی جاتی ہے۔ پھر اس پر نازیبا کلمات ادا کیے جاتے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے پہلے تھانہ ٹھٹھہ میں شکایت کی لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔ چنانچہ اس نے عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت کے حکم پر تھانہ ٹھٹھیا میں فیس بک کے بانی اور پیج ایڈمن سمیت 49 کے خلاف رپورٹ درج کر لی گئی ۔اس معاملہ میں دنیا بھر کی نظریں لگی ہوئی ہیں کہ آیا اب کیا ہوگا، کہا واقعی مارک زکر برگ پولس اسٹیشن میں حاضر ہونگے یا قبل از وقت ضمانت حاصل کریں گے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے