مالیگاؤں سینیئر کالج میں میڈیکل ہیلتھ چیک اپ ، مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں کی آمد
مالیگاؤں: 10 نومبر (پریس ریلیز) انجمن معین الطلباء کے زیر اہتمام انصرام مالیگاؤں سینیئر کالج میں مورخہ دس نومبر بروز بدھ صبح دس بجے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں شہر کے ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کر طلباء کو مفید مشورے سے نوازا ۔اس پروگرام میں سینیئر کالج کے تمام طلبہ و طالبات کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا ۔اس کیمپ میں مالیگاؤں شہر کے مشہور و معروف ڈاکٹروں نے اپنی خدمات انجام دی ۔جس میں ڈاکٹر ام ہانی ایم بی بی ایم ایس ماہر امراض نسواں، ڈاکٹر شاریہ انصاری، ڈاکٹر عظمہ، ڈاکٹر گلفشاں نے اپنی خدمات پیش کی اور طالبات کی جانچ کر صلاح و مشورے سے نوازا اور فیڈ بیک کیلئے آئندہ ہفتہ اپنی خدمات دوبارہ پیش کرنے کا عندیہ دیا ۔اسکے علاوہ ڈاکٹر اویس، ڈاکٹر زینت نے بوائز کے میڈیکل چیک اپ کئے اور انہیں بھی مختلف مشورے پیش کئے ۔اسی طرح دانت کے معائنہ کیلئے خلیل الرحمٰن ماسا اور ڈاکٹر مبشرا خلیل ماسا نے اپنی خدمات انجام دی ۔اسطرح کان ناک اور گلے کے چیک اپ کیلئے ڈاکٹر محمد شعیب نے طلباء کی جانچ کر انہیں مفید مشورے سے نوازا اور درکار احتیاط کی ہدایات دی اور آئندہ ہفتہ اپنی خدمات پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔اسی طرح اس ہیلتھ چیک میں طلباء کے بلڈ بھی چیک کئے گئے ۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل ضیاء الرحمن زری والا سمیت پروفیسر موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com