کملا نہرو اسپتال میں پیر کی شب آتشزدگی ، 4 بچے جل کر ہلاک ، چیف منسٹر نے اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم جاری کیا
بھوپال: 8 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع میں کووڈ اسپتال میں آگ لگنے سے 11 مریضوں کی موت واقع ہوئی تھی اور ابھی یہ آگ ٹھنڈی بھی نہیں ہوئی تھی کہ ادھر بھوپال سے افسوس ناک خبر نے پھر ایک بار اسپتال انتظامیہ پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے کملا نہرو ہاسپٹل میں پیر کی شب آگ لگ گئی۔ ہاسپٹل کے پیڈیاٹرک وارڈ میں آگ لگنے سے 4 بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ ہاسپٹل میں موجود کئی بچوں کے آگ کی زد میں آجانے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پالیا۔ ریاستی وزیر وشواس سارنگ امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ہاسپٹل کے آئی سی یو وارڈ میں تقریبا 40 بچے زیر علاج تھے ۔جن میں سے 36 بچوں کو بحفاظت شفٹ کردیا گیا ہے لیکن چار بچوں کے مقدر میں موت لکھی تھی اور وہ جل کر ہلاک ہوگئے ۔ مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے آتشزدگی واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com