مہاراشٹر قانون ساز کونسل (MLC) کے انتخابات کا اعلان، 6 نشستوں پر 10 دسمبر کو پولنگ اور 14 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی
ممبئی : 9 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) قانون ساز کونسل کے انتخابی شیڈول کا اعلان ہو چکا ہے ۔ قانون ساز کونسل کے 8 ایم ایل ایز کی میعاد ختم ہو رہی ہیں ۔ ان نشستوں پر دس دسمبر کو پولنگ ہے گی اور چودہ دسمبر کو نتائج ظاہر کئے جائیں گے ۔ان میں شیوسینا لیڈر ایم ایل اے رام داس کدم اور کانگریس لیڈر بھائی جگتاپ بھی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے قانون ساز کونسل کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا جس کے مطابق 6 نشستوں کے لیے پولنگ 10 دسمبر کو ہوگی۔ نتائج کا اعلان 14 دسمبر کو کیا جائے گا۔ ممبئی میں دو سیٹیں ہیں۔اسی طرح کولہاپور، دھولیہ ، آکولہ اور ناگپور حلقوں میں انتخابات ہوں گے۔ یہ انتخاب قانون ساز کونسل کے ارکان کی میعاد ختم ہونے کی وجہ سے کرایا جا رہا ہے۔ قانون ساز کونسل کی 6 نشستوں کے تمام اراکین کی میعاد یکم جنوری 2022 کو ختم ہو جائے گی۔ دسمبر میں ختم ہونے والی قانون ساز کونسل کے لیڈروں میں ممبئی سے شیوسینا لیڈر رام داس کدم، کانگریس کے بھائی جگتاپ، کانگریس لیڈر ستیج پاٹل، بی جے پی کے امریش پٹیل، شیو سینا کے گوپی کشن باجوریا، گریش ویاس، بی جے پی کے پرشانت پاریچارک اور ارون جگتاپ شامل ہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com