’’کسان مزدور سنگھرش یاترا ‘‘ کی مالیگاؤں آمد، 7 نومبر سے مہاراشٹر بھر میں دورہ کا آغاز

’’کسان مزدور سنگھرش یاترا ‘‘ کی مالیگاؤں آمد، 7 نومبر سے مہاراشٹر بھر میں دورہ کا آغاز 

مالیگاؤں :8 نومبر ( بیباک نیوز اپڈیٹ ) آل انڈیا کسان سبھا ریاست مہاراشٹر اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے زیراہتمام ’’ لکھیم پور شہید کسان استھی کلش کسان مزدور سنگھرش یاترا ‘‘ کا 7 نومبر سے مہاراشٹر کے مختلف شہروں میں آغاز کیا گیا ، ان میں ناسک ، چاندوڑ ، مالیگائوں میں کمیونسٹ پارٹی اور کسان سبھا کے سکریٹری کامریڈ راجو دیسلے نے قیادت کرتے ہوئے ناسک سے مالیگائوں قافلہ لایا اور کسانوں کو انصاف دلانے اور مودی حکومت کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اس کے علاوہ موصوف نے بتایا کہ کرانتی دن کے موقع پر اس یاترا کا آغاز کیا گیا ۔ اسی طرح امراوتی سے ناگپور ہوتے ہوئے ودربھ کے گیارہ اضلاع میں یہ یاترا کسانوں کو انصاف دلانےا ور بی جے پی کی زیادتی کے خلاف اپنی رائے پیش کرے گی ۔ کولہا پور سے احمد نگر ، ستارا ، سانگلی ، شولاپور ، پونہ اور پربھنی کے اضلاع میں ، اسی طرح بیڑ ، اورنگ آباد ، سمیت مہاراشٹر بھر کے ہر ڈیویژن میں سو اجلاس اس کسان مزدور سنگھرش یاترا کے ذریعے منعقد کئے جائیں گے جن میں سیکڑوں ریلیاں بھی نکالی جائیں گی ۔ گزشتہ کل یہ قافلہ ناسک ، چاندوڑ سے ہوتا ہوا مالیگائوں کمیونسٹ پارٹی آفس نزد کیفی اعظمی روڈ ، اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے پاس پہنچا ، جہاں کامریڈ راجو دیسلے نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ معلومات دی اور بی جے پی حکومت کی ظلم و زیادتی اور عوام دشمن پالیسی کو بیان کرتے ہوئے اقتدار کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر کامریڈ مرتضیٰ انصاری، کامریڈ اشفاق اعظمی ،کامریڈ جلیل سمیت سرکردہ مرد و خواتین موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے