زمین فروخت کرنے کے نام پر کروڑوں کی دھوکہ دہی کا الزام ، پولس انتظامیہ دخل اندازی کرے ورنہ 12 نومبر جمعہ کو عارف سیٹھ کے گھرکمپاؤنڈ کے باہر آگرہ روڈ پر دھرنا اندولن
آصف شیخ کا ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی سے مطالبہ ، مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی غریب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہیں
مالیگاؤں : 7 نومبر (پریس ریلیز) سنگمیشور وارڈ سروے نمبر 110/1 بی کی زمین کا مالکانہ حقوق نہ ہونے کے باوجود زمین کو بھاری قیمت وصول کرتے ہوئے صرف زمین اسٹیمپ پیپر کیلئے رسید دے کر فروخت کردی گئی اور نہ ہی انہیں قبضہ دیا گیا اور نہ ہی انکی رقم واپس کیوں جارہی ہیں ۔کروڑوں روپیہ کی دھوکہ بازی کر غریب عوام کو لوٹنے کا الزام ہے ۔اس پورے معاملے کی تفتیش کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے اور زمین کی خریداری تک جعلسازی کرنے والے کمپاؤنڈ کے عارف سیٹھ کے گھر کے باہر آگرہ روڈ پر 12 نومبر بروز جمعہ کو احتجاجی دھرنا دیا جائے گا ۔اسطرح کا مکتوب شکایت کنندگان متاثرہ علی احمد، محسن خان، عبدالمجید، محمد عارف، شیخ مختار، سید اختر،محمد آصف، یونس عبدالسلام، شیخ رفیق، جاوید احمد، شیخ احمد، شیخ کلیم، عبد السلیم سمیت دیگر افراد کی جانب سے مجھکو موصول ہوا ہے ۔ مذکورہ موضوع پر ریفرنس لیٹر وصول کرتے ہوئے میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اس معاملے میں غریب شہریوں سے تقریباً ڈیڑھ سے دو کروڑ کا فراڈ کیا گیا ہے۔ زمین کے نام پر دھوکہ دینے والے تقریباً 2 سال سے غریب شہریوں سے جھوٹے وعدے کر رہے ہیں اور جہاں تک ہمیں معلوم ہے وہ پولیس انتظامیہ سے بھی جھوٹے وعدے کر رہے ہیں ۔ براہ کرم معاملے کی مکمل انکوائری کریں اور دھوکہ باز کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اسطرح کا مطالبہ مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے مالیگاؤں پولس انتظامیہ سے کیا ہے ۔شیخ آصف نے مطالباتی مکتوب ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی کو دیتے ہوئے درخواست کیا ہے کہ مالیگاؤں سٹی ڈسٹرکٹ این سی پی شہر کے غریب اور پریشان حال شہریوں کے ساتھ ہے اور ہم ان کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔ عوام کی جانب سے موصول شکایات کی روشنی میں شیخ آصف نے ایڈیشنل ایس پی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے اور مذکورہ افراد کو 12 نومبر بروز جمعہ کو دھرنا اندولن کرنے کی اجازت دی جائے یا پھر خاطی افراد پر فوری طور پر کارروائی کی جائے ۔اسطرح کی تفصیلی پریس نوٹ این سی پی آفس سے موصول ہوئی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com