ناسک ، ممبئی پونہ اور اورنگ آباد میں یکم دسمبر سے پرائمری اسکول نہیں کھلیں گے
ممبئی : 30 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) کورونا کے نئے ویرینئٹ سے بچاؤ کیلئے جہاں مرکزی حکومت نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا حکم جاری کیا ہے وہیں مہاراشٹر سرکار نے بھی حفظ ماتقدم کے طور پر پابندیوں میں سختی کا اعلان کیا ہے اور ریاست میں ویکسینیشن مہم کو تیز کرنے کی ہدایت دی ہے ۔اسی سلسلے میں یکم دسمبر سے ریاست گیر سطح پر پہلی تا ساتویں جماعتوں کو کووڈ اصول و ضوابط کے ساتھ جاری کرنے کا فیصلہ محکمہ تعلیم نے جاری کیا ہے ۔ایسے میں کورونا کی نئی لہر پوری دنیا میں دہشت پیدا کررہی ہیں اسی کے چلتے ریاست کے ان چار شہروں میں پرائمری اسکولوں کو یکم دسمبر سے جاری نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ان میں ممبئی، ناسک پونہ اور اورنگ آباد شہر کا شمار ہے ۔تفصیلات کے مطابق یکم دسمبر سے ممبئی میں پرائمری اسکول جاری نہ کرنے کا فیصلہ لیا گیا وہیں ناسک میں دس دسمبر تک اسکول نہیں کھلیں گے جبکہ پونہ میں پندرہ دسمبر تک اسکول بند رکھنے کا اعلان میئر مرلی دھر موہال نے کیا ہے وہیں اورنگ آباد میں شہری علاقوں میں پہلی تا چوتھی جماعتوں کو پانچ دسمبر کے بعد سے شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔یعنی ان چار شہروں میں اسکول یکم دسمبر سے شروع نہیں ہونگے بلکہ اسکول شروع کرنے کیلئے کچھ دنوں بعد اعلان کیا جائے گا ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com