آرین خان کو اغواء کیا گیا، 25 کروڑ کی ڈیمانڈ، 18 کروڑ پر ڈیل، 50 لاکھ ایڈوانس، سمیر وانکھیڑے کے قریبی دوست بی جے پی لیڈر موہت کمبوج ماسٹر مائنڈ :نواب ملک
ممبئی : 7 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما نواب ملک نے آریان خان منشیات کیس میں ایک اور بڑا انکشاف کیا ہے اور بی جے پی اور این سی بی کے سمیر وانکھیڑے پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ اس سے بی جے پی کے ساتھ وانکھیڑے کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
ملک نے آج میڈیا کو بتایا کہ آریان خان کو ممبئی ڈرگس کیس میں پھنسایا گیا ہے۔ اسے تاوان (ہفتہ وصولی) کے لیے اغوا کیا گیا ۔ 25 کروڑ روپے کا ڈیمانڈ کیا گیا۔ تاوان 18 کروڑ روپے میں طے ہوا اور 50 لاکھ روپے اضافی (ایڈوانس) ادا کیے گئے۔ لیکن، ایک سیلفی نے سارا کھیل بگاڑ دیا اور تاوان کو ناکام بنا دیا۔
ملک نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی لیڈر موہت کمبوج اس معاملے کا ماسٹر مائنڈ ہے اور وہ سمیر وانکھیڑے کا قریبی دوست ہے۔ نواب ملک کی جانب سے لگائے گئے سنگین الزامات نے سیاسی میدان میں بھی ہلچل مچا دی ہے۔
نواب ملک نے صحافیوں کو بتایا کہ 2 اکتوبر کو کروز پر آپریشن کے بعد آریان خان اور دیگر 8 افراد کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں۔ 6 اکتوبر کو میں نے اس پر سوال کیا اور کہا کہ یہ کارروائی غلط ہے۔ اس وقت دو افراد نے یہ ویڈیو میڈیا کے سامنے پیش کی۔
اس ویڈیو میں K.P. گوساوی اور منیش بھانوشالی تھے۔ ہم نے پوچھا کہ یہ دونوں کون ہیں؟ اس کے بعد این سی بی نے وضاحت دی کہ وہ ایک آزاد گواہ ہے۔ مزید یہ کہ این سی بی نے 9 گواہوں کی فہرست جاری کی تھی۔
انہیں صرف آرین کو پکڑنا تھا ۔این سی بی کی ایس آئی ٹی نے کئی 'غلطیاں' پائی۔ ملک نے بتایا کہ کروز پر کی گئی کارروائی میں گیارہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ تاہم این سی بی کی طرف سے آٹھ نام جاری کیے گئے جبکہ تین کو رہا کیا گیا۔اور یہ تینوں کو بی جے پی لیڈر موہت کمبھوج کے بہنوئی کے کہنے پر رہا کیا گیا۔ ملک نے مزید کہا کہ ان تینوں کے پیچھے ایک بڑی اننگز ہے جنہیں این سی بی نے ڈراپ کیا۔
جس دن رشبھ سچدیوا کا نام آیااسی دن 1100 کروڑ روپے کے بینک گھوٹالہ میں ملزم موہت کمبوج کا نام بھی سامنے آیا۔ کمبوج جو کبھی کانگریس میں تھے، اقتدار کی تبدیلی کے بعد بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ سی بی آئی، ای ڈی کے پاس ان کے خلاف 1100 کروڑ روپے کے گھوٹالے کی فہرست تھی۔ ایک سال قبل سی بی آئی نے بھی ان پر چھاپہ مارا تھا۔ لیکن پھر کیس دبا دیا گیا۔نواب ملک نے کہا کہ موہت کمبوج ایک ماہ سے تکلیف میں ہیں۔عدالتی سماعت سے معلوم ہوا کہ آریان خان کو کسی نے آن بورڈ لیا تھا۔آرین نے ٹکٹ نہیں نکالا تھا۔مجموعی طور پر یہ سارا معاملہ تاوان (ہفتہ وصولی) کا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com