مالیگاؤں تشدد : 16 افراد حراست میں ، 10 ملزمین بنائے گئے، دو پولس اسٹیشنوں میں پانچ مقدمات درج
بے گناہوں پر نہیں ، خاطیوں پر سخت کارروائی ہوگی،کتا گولی فروخت کرنے والوں پر کارروائی کا انتباہ ،امن کمیٹی میٹنگ کے بعد آئے جی کی پریس کانفرنس
مالیگاؤں : 13 نومبر (نامہ نگار) مالیگاﺅں تشدد کے واقعہ پر ناسک رینج انسپکٹر جنرل آف پولس ڈاکٹر بی جی شیکھر پاٹل نے فوری طور پر حاضری لگائی اور حالات کا جائزہ لیا ۔معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے موصوف نے مالیگاؤں میں قیام کیا۔ رات اور دن بھر کے جائزہ کے بعد موصوف نے شام میں امن کمیٹی کے ممبران سے تبادلہ خیال کیا ۔جس کے بعد بی جی شیکھر پاٹل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تفصیلات پیش کر بتایا کہ مالیگاؤں تشدد پر ابھی مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے ۔اس واقعہ میں اب تک پانچ مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔2 مقدمات عائشہ نگر پولس اسٹیشن اور 3 مقدمات سٹی پولس اسٹیشن میں درج کئے گئے ہیں ۔اس معاملے میں اب تک 16 لوگوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ 10 افراد کو ملزمین بنایا گیا ہے ۔پاٹل نے کہا کہ پولس مزید کار روائی جاری رکھی ہوئی ہیں ۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق خاطیوں پر پولیس کارروائی جاری رکھی ہوئی ہیں ۔
آئی جی پاٹل نے کہا کہ 6 ٹیمیں جانچ کے لیے تشکیل دی گئی ہیں ۔موصوف نے کہا کہ مالیگاؤں میں امن کا ماحول قائم ہے ۔پولس انتظامیہ نے مستعدی کا مظاہرہ کیا اور قلیل وقت میں حالات پر قابو پاتے ہوئے امن برقرار رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔بی جی شیکھر پاٹل نے میڈیا کو بتایا امن کمیٹی کے ممبران نے بھی خاطیوں پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔اس معاملے میں پولیس خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
جن افراد نے بغیر اجازت مظاہرہ کیا ان کے کردار کی جانچ اور کارروائی کی جائے گی۔موصوف نے کہا کہ 50 ملزمین کی شناخت ہوئی ہے لیکن تفتیش کے بعد کارروائی کی جارہی ہے۔کتا گولی فروخت کرنے والی تمام میڈیکل پر کارروائی کا اشارہ اور تادیبی کارروائی کی تفصیل بھی موصوف نے دی ۔انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمین سے پوچھ تاچھ جاری ہے ۔شہریان سے آئے جی شیکھر پاٹل نے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے ۔ موصوف نے یہ بھی کہا کہ 20 سالوں سے مالیگاؤں میں امن کی فضا قائم و دائم ہے ۔اسے برقرار رکھیں، فسادات سے شہر کا نقصان ہوتا ہے کروڑوں کی معیشت برباد ہوتی ہے۔ امن شانتی رہی تو شہر ترقی کرے گا۔حالات خراب ہوتے ہیں تو شہر کا نام خراب ہوتا ہے ۔اس لئے امن برقرار رکھنا ضروری ہے ۔اس پریس کانفرنس میں ایس پی سچن پاٹل اور ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی بھی موجود تھے ۔
خیال رہے کہ رضا اکیڈمی اور آل انڈیا سنی جمیعتہ العلماء کے زیر اہتمام مالیگاؤں بند کا اعلان کیا گیا تھا اور پر امن بند مکمل طور پر اختتام پذیر ہونے کے بعد مشتعل ہجوم نے شہر کے امن و امان کو پراگندہ کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی اور پولس نے بروقت حالات پر قابو پایا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com