قابلیت اور تجربہ کی بنیاد پر جنتا دل میں عہدوں کی تقسیم، مستقیم ڈگنیٹی سیکرٹری اور نائب صدارت پر عثمان شاہ کی تقرری
مالیگاؤں : 10 اکتوبر ( بیباک نیوز اپڈیٹ )جنتادل سیکولر کی صدارت کے بعد عہدوں کی تقسیم کا آغاز کیا گیا ۔ اس ضمن میں پہلامرحلہ شانِ ہند رابطہ آفس واقع آگرہ روڈ پر جنتادل کی صدر شانِ ہند کی قیادت اور بھیا لال کی صدارت میں گزشتہ کل جنتادل سیکولر کے ہمدردوں ، ورکروں اور پارٹی سرپرستوں کی موجودگی میں عہدوں کی تقسیم کی گئی۔اِس میں مستقیم احمد محمد مصطفےٰ ڈگنیٹی کو مالیگائوں شہر جنتادل سیکولر کا سکریٹری مقرر کیا گیا ۔ اسی طرح سہیل عبدالکریم کو پروپیگنڈہ سکریٹری ، یحییٰ عبدالجبار جوائنٹ سکریٹری ، خورشید احمد محمد الیاس کابل اور کلیم احمد عثمان شاہ (بھیا لعل ) کو نائب صدر ، مومن معین اختر محمد یاسین اور شیخ انیس مستری کو ترجمان کا عہدہ تفویض کیا گیا ۔ اس موقع پر شانِ ہند نے کہا کہ عہدے قابلیت ، جوش اور تجربہ کی بنیاد پر دئیے گئے ہیں تاکہ ان کی خدمات سے پارٹی کو فائدہ پہنچے اور شہریان بھی اُن کی خدمات سے فائدہ اُٹھائیں ۔ اس کے علاوہ نو منتخب عہدیداران میں شہریان کی بہتر ڈھنگ سے خدمت کرنے اور جنتادل سیکولر کو مضبوط کرنے کیلئے کوشاں رہنے کا عزم کیا ۔اس موقع پر رشید سیٹھ، یوسف الیاس ،رضوان سر سمیت درجنوں ذمہ داران اور سینکڑوں افراد موجود تھے پروگرام کی نظامت انصاری ابولیث نے انجام دی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com