پیر کو مالیگاؤں بند کرنے راشٹروادی کانگریس پارٹی کی عوام سے اپیل، پروگرام کا خاکہ ظاہر،
شیخ آصف کی قیادت میں شہر کے چھ مقامات سے ہوتا ہوا این سی پی کا قافلہ شہیدوں کی یادگار پر اختتام پذیر ہوگا
مالیگاؤں :10 اکتوبر (پریس ریلیز)مہاوکاس اگھاڑی کی جانب سے کسانوں کی حمایت میں بی جے پی سرکار کے ظلم ستم کے خلاف مہاراشٹر بند کا اعلان کیا گیا ہے اس ضمن میں پیر 10 اکتوبر کو مالیگاؤں بند کا اعلان راشٹروادی کانگریس پارٹی نے کیا ہے ۔اس سلسلے میں آصف شیخ نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے پروگرام کا خاکہ ظاہر کیا ہے جس کے مطابق راشٹروادی فادر باڈی کے کارگذار صدور،نائب صدر،سکریٹری و دیگر عہدیداران اور مشن ون بوتھ ایلیون یوتھ میں شامل نوجوانوں سے اپیل ہیکہ وہ صبح 11/ بجے راشٹروادی بھون پر پہنچیں۔آصف شیخ رشید صاحب آگرہ روڈ کا دورہ کرتے ہوئے شہیدوں کی یادگار تک جائیں گے۔
راشٹروادی یوتھ کانگریس میں شامل تمام عہدیداران کسمباروڈ کریم ناکہ کے پاس صبح 11/ بجے پہنیں۔
اجو لہسن والا(یوتھ صدر مالیگاؤں)،صدر سراج شاہ(کامگار سیل مالیگاؤں)، جابر شاہ (راشٹروادی VJNTصدر)،رشید شاہ
(بلاک صدر)اوراخلاق شاہ(VJNTکارگذار صدر) کی قیادت میں کسمبا روڈ کا دورہ کرتے ہوئے قدوائی روڈ شہیدوں کی یادگار تک جائیں گے۔
راشٹروادی سیوادل اور راشٹروادی مہیلا سیل میں شامل تمام عہدیداران بھکو چوک کے پاس صبح 11/ بجے پہنیں ریاض علی(مالیگاؤں سیوادل صدر)شفیق باکسر(سیوادل کارگذار صدر)، سیّد یاسمین(مالیگاؤں مہیلا سیل)،سوچیتا سونونے،انصاری شاہینہ (مہیلا کارگذار صدور)کی قیادت میں بھکو چوک سے دورہ ہوتے ہوئے محمد علی روڈ سے شہیدوں کی یادگار تک جائیں گے۔
راشٹروادی اقلیتی سیل میں شامل تمام عہدیداران سردار نگر،نذیرہ ایکسرے کے پاس صبح 11/ بجے پہنیں۔
ندیم پھنی والا(مالیگاؤں اقلیتی صدر)،جہانگیر خان(اقلیتی کارگذار صدر) کی قیادت میں سردار نگر سے ممتاز چوک دورہ کرتے ہوئے آگرہ روڈ راشٹروادی بھون سے شہیدوں کی یادگار تک جائیں گے۔
کارگذار صدر اورراشٹروادی بلاک صدر میں شامل عہدیدار قلعہ،حسینیہ مسجد کے پاس صبح 11/ بجے پہنچیں۔کارگذار صدر شکیل شاہ،انصاری نثار احمد(بلاک صدر)اورغازی مظفر خان(بلاک صدر) کی قیادت میں روی وار وارڈ کا دورہ کیا جائے گا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com