ضلعی سطح پر وی جے این ٹی اور کامگار سیل کا قیام ،ریاستی صدر ہیرا لال راٹھوڑ کی این سی پی بھون پر آمد ، مسلم شاہ چھپر بند سماج کے مسائل حائل کرنے کا تیقن
آصف شیخ کی سرپرستی میں جابر شاہ ، اخلاق شاہ، اسماعیل شاہ مسلم شاہ چھپر بند سیل کے صدر و کارگزار صدر منتخب سراج شاہ اور شکیل شیخ کامگار سیل کے صدور و کارگزار صدور منتخب
مالیگاؤں : 10 اکتوبر (پریس ریلیز) مہاراشٹر میں جب ولاس راؤ دیشمکھ وزیر اعلیٰ تھے تو اسوقت شیخ رشید کوئی وجہ سے پوری ریاست کے شاہ چھپر بند سماج کے ماننے والوں کو وی جی این ٹی کیٹیگری میں شامل کیا گیا اور تب سے لیکر گزشتہ 2014 تک مہاراشٹر کے شاہ برادران کو کاسٹ کا سرٹیفکیٹ فراہم کر سہولیات دی جاتی رہی ہیں لیکن 2014 کے بعد سے مہاراشٹر میں بی جے پی کا اقتدار آنے سے کورٹ کا بہانہ لیکر بی جے پی نے مسلم شاہ چھپر بند سماج کو وی جے این ٹی سرٹیفکیٹ دینے میں کڑی شرائط کا ذکر کر ناانصافی کا کام کیا ہے جس سے پورے مہاراشٹر کے شاہ مسائل سے گھرے ہوئے ہیں ۔اب جبکہ مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی سرکار کا اقتدار آیا ہے تو ہمارا مطالبہ ہے کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے کیونکہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے پاس سماجی انصاف کی وزارت ہیں اور یہ سماج راشٹروادی سے جڑ رہا ہے تو انہیں انصاف ملنا ضروری ہے۔اسطرح کے جملوں کا اظہار خیال آصف شیخ نے کیا ۔اس موقع پر مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے وی جی این ٹی سیل کے ریاستی صدر ہیرا لال راٹھور کی راشٹروادی بھون پر آمد اور عہدوں کی تقسیم کرنے کیلئے منعقدہ تقریب میں مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی وی جے این ٹی سیل کے صدر جابر شاہ شوکت شاہ، کارگزار صدر اخلاق شاہ اقبال شاہ ، کارگزار صدر حاجی اسماعیل شاہ ابراہیم شاہ مالیگاؤں کو بنایا گیا ۔اسی طرح مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کامگار سیل کے صدر سراج شاہ رشید شاہ اور کارگزار صدر کیلئے شیخ شکیل شیخ عبدالرحیم عرف الطاف بھائی کی نامزدگی عمل میں آئی ۔اس تقریب کی صدارت مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ نے کی۔موصوف نے نومنتخب عہدیداروں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پارٹی نے آپکو ذمہ داری سونپی ہیں ہمیں امید ہیں کہ آپ زیادہ سے زیادہ خدمات دیکر اپنے پسماندہ طبقات کے نوجوانوں کے مسائل حل کریں گے ۔اس تقریب میں ہیرا لال راٹھور سمیت ضلعی صدر وی جے این ٹی جابر شاہ، کارگزار صدر اخلاق شاہ، کارگزار صدر حاجی اسماعیل شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر راشٹروادی کانگریس پارٹی تمام سیل و ونگ کے ذمہ داران و عہدیداران موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com