منماڑ چوپھلی پر کیمیکل سے بھرے ٹینکر میں لگی آگ ، فائر بریگیڈ عملہ کی برقت جدوجہد سے آگ پر قابو

منماڑ چوپھلی پر کیمیکل سے بھرے ٹینکر میں لگی آگ ،  فائر بریگیڈ عملہ کی برقت جدوجہد سے آگ پر قابو  




مالیگاؤں : 26 اکتوبر ( بیباک نیوز اپڈیٹ) آج بروز منگل صبح 5 بجکر 50 منٹ پر میونسپل کارپوریشن کے محکمہ فائر بریگیڈ کو فون موصول ہوا کہ منماڑ چوپھلی بریج پر ایک ٹینکر میں آگ لگ گئی ،  ملی تفصیلات کے مطابق نمائندہ  کو شکیل تیراک نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حادثے کی خبر ملتے ہی محکمہ فائر بریگیڈ میں شکیل تیراک ، منوہر تسگے ، مہالے نے موقع پر پہونچ کر پولس کی مدد سے دونوں جانب سے آمد و رفت کرنے والی گاڑیوں کو روک کر ، 2 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کے کام کو شروع کیا گیا ، چونکہ جس ٹینکر میں آگ لگی تھی وہ کسی طرح کے کیمیکل سے بھرا ہوا تھا ، مگر بروقت آگ پر قابو پانے کے سبب کسی بھی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ، ٹینکر میں لگی آگ سے ٹینکر کا بڑا مالی نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے