ڈرگس کیس میں بالی ووڈ بدنام ہورہی ہیں، ملک کی معیشت میں بالی ووڈ کا اہم کردار
نواب ملک کی وزیر اعلیٰ و وزیر داخلہ سے ملاقات ، وزیر اعظم کو خط لکھے گی مہاراشٹر سرکار! ایس آئی ٹی جانچ کا مطالبہ
ممبئی : 26 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے پر نواب ملک کے الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے آج ریاست کے وزیر داخلہ دلیپ والسے پاٹل اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔ نواب ملک نے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہوں نے ایس آئی ٹی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ملک نے کہا کہ چیف منسٹر نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ یہ ڈرگس کیس بالی ووڈ کی شبیہ کو خراب کر رہا ہے۔
ملک نے بتایا کہ انکوائری کے دوران پولس تاوان کی وصولی کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرکے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے بعد ہی حقیقت سامنے آئے گی۔ ملک نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے بات چیت کے بعد بتایا کہ بالی ووڈ کے ذریعے ہزاروں لوگوں کو روزگار ملتا ہے، بالی ووڈ کے ذریعے ہماری ثقافت پوری دنیا تک پہنچتی ہے۔ ملک کی معیشت میں بالی ووڈ کا بڑا کردار ہے۔ بالی ووڈ ہالی ووڈ کے بعد دوسری بڑی انڈسٹری ہے، اس لیے اگر بالی ووڈ کو بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو یہ غلط ہے، جس کے لیے ہم وزیر اعظم مودی سے درخواست کریں گے کہ اگر بالی ووڈ کو بدنام کیا گیا تو ملک کی بدنامی ہوگی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com