جارحانہ انداز میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کاسرکاری محکموں کو انتباہ ، شیخ آصف کی قیادت میں وفد کا دورہ واڈیا

جارحانہ انداز میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کاسرکاری محکموں کو انتباہ ، شیخ آصف کی قیادت میں وفد کا دورہ 

واڈیا، علی اکبر، سول اسپتال ،ایف ڈی او، پرانت تحصیلدار اور بجلی کمپنی کو 8 نومبر تک معاملات درست کرنے کی مہلت 

نیشنل ہائی وے پر ہنگامی وزٹ، MLA بھی آٹھ نومبر تک اپنا موقف واضح کریں ، ورنہ این سی پی اپنے اسٹائل میں کام کرانا جانتی ہیں :شیخ آصف 


مالیگاؤں : 26 اکتوبر (پریس ریلیز) عوامی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے شہری مسائل کو حل کرنے کیلئے راشٹروادی کانگریس پارٹی نے زمینی سطح پر کارروائی شروع کردی ہے اور جیسا کہ 22 اکتوبر کے استقبالیہ اجلاس سے شیخ آصف نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ اب شہر میں سیاست کا انداز الگ اور جارحانہ ہوگا ۔اسی جارحانہ سیاست کا آغاز کرتے ہوئے آج 26 اکتوبر کو ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ کی قیادت میں نمائندہ وفد نے کارپوریشن، علی اکبر اسپتال ، واڈیا دواخانہ ، سول اسپتال ،پرائیویٹ بجلی کپمنی، ایف ڈی او آفس، پرانت آفس، تحصیلدار آفس میں حاضری لگائی اور ان محکموں میں حکام کو مطالباتی مکتوب پیش کرتے ہوئے انہیں اپنے سرکاری درباری معاملات درست کرنے کی اپیل کی گئی اور کہا گیا ہے کہ آج سے 8 نومبر تک اپنے تمام کاموں کو درست کرلیا جائے ورنہ راشٹروادی کانگریس پارٹی سڑکوں پر نکل کرجمہوری انداز میں تانڈاؤ مچا دے گی ۔اس سلسلے میں سابق رکن اسمبلی و این سی پی لیڈر آصف شیخ نے بتایا کہ عوام کیلئے قائم کئے گئے اداروں سے عوام کو فائدہ دینے کیلئے سب سے پہلے ہمارے وفد نے کارپوریشن کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ علی اکبر اسپتال اور واڈیا اسپتال میں درکار ضروری ادویات، مشینری، انجیکشن اور اسٹاف کا نظم کیا جائے ۔ مریضوں کو شکایت کا موقع نہ دیا جائے ورنہ حکام جمہوری طرز پر بھاری قیمت چکانی پڑے گی ۔اسی طرح این سی پی وفد نے پرائیویٹ بجلی کمپنی کے دفتر پر حاضری لگائی اور انتباہ دیا کہ 8 نومبر تک شہر میں کیبل وائر، بند پڑی ڈی پی، ٹرانسفارمر درست کریں اور بلا ضرورت عوام کے پرانے میٹر کو کٹ نہ کریں ، بجلی کنیکشن کی کٹوتی، اور کمپنی کی ظالمانہ کارروائیوں پر روک لگائیں اور پہلے سہولیات فراہم کریں ۔اسی طرح اس وفد نے پرانت آفس میں تحصیلدار سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کو فوری طور درست کیا جائے، ذات کے داخلے، انکم سرٹیفکیٹ، بزرگ و بیوہ فنڈ ،سنجئے گاندھی نرادھار یوجنا سمیت اس آفس سے کئے جانے والے کاموں میں شفافیت اور ایمانداری لائی جائے ورنہ سخت راستہ اپنایا جائے گا ۔

اسی طرح ایف ڈیم او آفس میں ہورہی دھاندلی کے خلاف بھی اس وفد نے آفیسر سے ملاقات کی اور کہا کہ بوگس راشن کارڈ کے نام پر اوریجنل راشن کارڈ رد نہ کئے جائیں، ایف ڈی او میں جاری ایجنٹ گری کو ختم کیا جائے پیلا راشن کارڈ کے نام کر لاکھوں روپے کمانے والے ایجنٹ پر کڑی نظر رکھی جائے اور فرضی راشن کارڈ پر کارروائی کی جائے ورنہ آٹھ نومبر کے بعد سے ہمارا دن شروع ہوگا ۔اس وفد نے سول اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ سول اسپتال سے اب ایک بھی خاتون کو دھولیہ یا کسی پرائیوٹ اسپتالوں میں شفٹ نہ کیا جائے، غریبوں کا ایمانداری سے علاج کیا جائے ۔مشینوں کو جاری کیا جائے ،خواتین و اطفال کے ماہر ڈاکٹروں کو اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے ادا کرنے کا پابند بنایا جائے ورنہ آٹھ نومبر کے بعد سے سول اسپتال کی ناقص خدمات اور منہ دیکھی پالیسیوں کے خلاف سخت قدم اٹھایا جائے گا ۔اس کے علاوہ شیخ آصف کی قیادت میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے وفد نے ہنگامی طور پر وزٹ کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے پر حاضری لگائی اور یہاں اظہار خیال کرتے ہوئے آصف شیخ نے کہا کہ ہم جب کبھی بھی کوئی کام کرتے ہیں تو شہر کے جھوٹ بولو آمدار صاحب پھوکٹ کریڈٹ لینے کیلئے کہتے ہیں کہ میں نے میمورنڈم دیا تھا ۔اسی لئے ہم آج ایم ایل اے صاحب کو بھی موقع دے رہے ہیں کہ وہ بھی 8 نومبر تک اس ہائے وے کے مسائل پر کچھ کرنا ہے تو کرلیں ورنہ پھر این سی پی کا آکروش اسٹائل پورے چلے گا اور پورے شہر میں عوام کے مسائل جمہوری انداز میں حل کئے جائیں گے ۔اس وفد میں شیخ آصف کے ہمراہ اعجاز عمر، شکیل شاہ ،شاہد ریشم والا، شکیل بیگ اجو لہسن والا ،ندیم پھنی والا،شاہد قاضی، رفیق کجھور والا، آصف باردان والا ،نثار بھنگار والا، عبدالقیوم حفیظ، جاوید بیگ، مظفر غازی جابر شاہ، توفیق شاہ، ریاض علی، انصاری عزیز الرحمان ، توفیق شاہ سمیت کثیر تعداد راشٹروادی کانگریس پارٹی کے عہدیداران موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے