ایس پی کی صدارت و بنیادی رکنیت سے شریف منصوری کا استعفیٰ ، ابو عاصم اعظمی کو دیا جائے گا استعفیٰ نامہ ، آئندہ صدر کون؟
مالیگاؤں : 26 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر سماجوادی پارٹی کے صدر شریف حسین منصوری نے اپنے عہدہ صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ موصوف نے سماجوادی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دیا ہے ۔اس ضمن میں ایک پوسٹ سوشل میڈیا کے مشہور ہینڈلر واٹس ایپ پر شریف منصوری کی جانب سے انکے حامیوں نے وائرل کی ۔
اس سلسلے میں بیباک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شریف منصوری نے کہا کہ میں شریف حسین منصوری مالیگاؤں شہر سماجوادی پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دیا ہوں۔ اور 27 اکتوبر کی صبح مہاراشٹر کے صدر ابو عاصم اعظمی کو اپنا استعفیٰ نامہ ای میل بھی کرونگا ۔مستقبل میں کس پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے؟ اس سوال پر شریف منصوری نے بیباک کو بتایا کہ جو پارٹی میرے وارڈ اور شہر کی بنیادی ضروریات کو پورا کریگی میں اس پارٹی میں شمولیت اختیار کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ میرے خاندان والوں اور وارڈ کی عوام سے صلاح و مشورہ کرتے ہوئے آئندہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے میرے ہمدرد، دوست احباب اور وارڈ کے ذمہ داران و گھر کے تمام افراد سے مشورہ کیا اور پھر مالیگاؤں شہر سماجوادی پارٹی کی صدارت و بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔انہوں نے شہریان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بات کو نوٹ کرلیں کہ اب میرا سماجوادی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ شریف حسین منصوری کے استعفیٰ کو سیاسی نقطہ نظر سے کافی اہم مانا جارہا ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ موصوف کس پارٹی میں شامل ہونگے؟اور شہر سماجوادی پارٹی کا آئندہ صدر کون ہوگا؟ اس پر نظریں لگی ہوئی ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com