آصف شیخ کی سفارش پر نائب وزیر اعلیٰ کی انجمن مسلم شاہ برادری کے مسائل پر کابینی وزراء کیساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹنگ
اجیت پوار، دھننجئے منڈے، نواب ملک،وجئے وٹڈی وار ،بچھو کڑو، وشو جیت کدم، آصف شیخ و چیف سیکرٹریز کی شرکت، میٹنگ میں اہم فیصلے
ممبئی : 27 اکتوبر (پریس ریلیز) سابقہ بی جے پی حکومت نے شاہ برادری کو دئے جانے والے وی جے این ٹی کاسٹ سرٹیفکیٹ میں سخت قانونی نقاط کا ذکر کرتے ہوئے کاسٹ سرٹیفکیٹ کی فراہمی میں دشواریاں حائل کردی تھی اور گزشتہ پانچ سالوں سے پورے مہاراشٹر میں آباد شاہ برادری ہے افراد کو تعلیم کے حصول کیلئے کاسٹ ویلیڈیٹی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔حکومت نے ایک نہیں بلکہ تین تین ثبوت کو جمع کرنے کی پابندیاں کردی تھی جو کہ شاہ برادری کے حقوق چھیننے کے مترادف ہے ۔اس سے قبل کانگریس این سی پی کی اگھاڑی سرکار نے وزیر اعلیٰ ولاس راؤ دیشمکھ کے وقت سے شاہ برادری کو کاسٹ سرٹیفکیٹ دینے کیلئے جی آر منظور کیا تھا ۔لیکن بی جے پی کی سابقہ فرنویس حکومت نے شاہ، فقیر اور چھپر بند کے ثبوت کی بندش رکھی تھی جس سے مسائل سر ابھار رہے ہیں اس لئے ایسی تمام رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے آسانی سے شاہ برادری کو کاسٹ سرٹیفکیٹ ویلیڈیٹی فراہم کروایا جائے ۔اسطرح کا مطالبہ این سی پی لیڈر آصف شیخ رشید نے نائب وزیر مہاراشٹر اجیت دادا پوار سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔اس ضمن میں آج 27 اکتوبر بروز بدھ کو دوپہر پونے بارہ بجے منترالیہ میں آصف شیخ کی سفارش پر نائب وزیر اعلیٰ کے کانفرنس ہال میں اجیت دادا پوار کی صدارت میں شاہ جماعت کے مطالبہ پر ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں پسماندہ طبقات محکمہ کے کابینی وزیر دھننجئے منڈے ،وزیر اقلیتی امور نواب ملک، وزیر تعلیم برائے مملکت بچھو کڑو، دیگر پسماندہ طبقہ کے وزیر وجئے وٹڈی وار ،اقلیتی ترقیات کے وزیر وشو جیت کدم، آصف شیخ ،سمیت سات محکموں کے چیف سیکریٹریز موجود تھے ۔
یہاں مذکورہ بالا مطالبہ شیخ آصف نے رکھا اور شاہ برادری کو انصاف دینے کی اپیل کی جس پر نائب وزیر اعلیٰ و وزیر مالیات اجیت دادا پوار نے تمام محکموں کے سیکریٹریز کو جلد از جلد تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے کاغذات درست کرنے کی ہدایت دی ۔اجیت پوار نے کہا کہ مہاراشٹر بھر سے شاہ برادری کے سابقہ تمام ثبوت و شواہد اور کاغذات کیا جانچ پڑتال کی جائے آوروں کس طرح شاہ جماعت کو آسانی سے کاسٹ سرٹیفکیٹ فراہم ہوسکے اس کیلئے سیکریٹریز اپنے فرائض انجام دیں تاکہ اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے کابینہ میں منظور کیا جائے اور شاہ جماعت کو انکے حقوق دیئے جاسکے ۔خیال رہے یہ سرکاری میٹنگ مالیگاؤں کے این سی پی لیڈر آصف شیخ کی اپیل پر منترالیہ میں اجیت پوار نے رکھی جسکا دعوت نامہ سرکاری طور پر نام بنام جاری کیا گیا ۔شیخ آصف کے علاوہ اس میٹنگ میں مہاراشٹر شاہ برادری کے نمائندہ افراد و مالیگاؤں شہر کے شاہ چھپر بند سماج کے محمود شاہ، شکیل شاہ، اسماعیل حاجی ،اخلاق شاہ، غفران شاہ، طارق شاہ، رشید شاہ، ہارون شاہ، جاوید شاہ، جابر شاہ سمیت انجمن مسلم شاہ برادری کے ذمہ داران موجود تھے۔اس میٹنگ دھولیہ کے ایم ایل اے فاروق شاہ بھی موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com