سماجوادی کے شہری صدر شریف منصوری کی راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شمولیت
این سی پی بھون ممبئی میں وزیر اقلیتی امور نواب ملک و آصف شیخ کے ہاتھوں استقبال
ممبئی : 28 اکتوبر (پریس ریلیز) مالیگاﺅں شہر سماجوادی پارٹی کے صدر شریف حسین منصوری نے ابھی دو روز قبل ہی اپنا استعفیٰ دیا تھا اور شہر بھر میں خبر موضوع بحث تھی کہ موصوف اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کس پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے؟ لیکن آج اس ضمن میں عوام کو اس سوال کا بھی جواب مل گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر پردیش راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر دفتر پر آج 28 اکتوبر کو صبح گیارہ بجے آصف شیخ کی قیادت میں شریف حسین منصوری سمیت 13 افراد لا قافلہ پہنچا ۔جہاں وزیر اقلیتی امور نواب ملک نے مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ کی موجودگی میں شریف حسین منصوری سمیت سماجوادی پارٹی کو چھوڑ کر راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے 13 افراد کا استقبال کیا ۔
اس موقع پر شریف منصوری نے کہا کہ ہمارے اندر کام کرنے کا جذبہ بہت ہیں لیکن ہمیں سیاسی طاقت نہیں ملکی لیکن آج ہمیں سیاسی طاقت مل رہی ہیں اور ہم سابقہ سے زیادہ عوام کی خدمات کریں گے ۔شریف منصوری نے کہا کہ ہم مالیگاؤں شہر میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کو شیخ آصف کی قیادت میں مضبوط کریں گے اور پارٹی کے ساتھ وفادار بن کر رہیں گے ۔یہاں نواب ملک نے پارٹی کیلئے کی جانے والی آصف شیخ کی جدوجہد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آصف شیخ میں ملت کا درد ہے وہ اپنے کام میں ایماندار ہیں اور سب کو ساتھ لیکر چلنے کا کام کررہے ہیں اسمبلی میں بھی موصوف نے پورے مہاراشٹر کے مسلمانوں کی نمائندگی کی ہیں اور آج بھی ان کی کوشش ہے کہ مالیگاؤں بھی ترقی کی جانب بڑھتا رہے ۔آصف شیخ نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ زین الدین منصوری مرحوم میں لوگوں کا درد اور ملت کی تڑپ تھی وہ دن رات عوام کی خدمات کرتے رہیں اور بلا آخر کورونا میں انکا انتقال ہوگیا ہم اللہ سے دعائے مغفرت کرتے ہیں ۔شیخ آصف نے شریف منصوری کی عوامی خدمات کو پیش کرتے ہوئے انہیں نیک خواہشات پیش کی ۔اس موقع پر نواب ملک اور شیخ آصف کے ہاتھوں سماجوادی کے سابق صدر شریف منصوری اور انکے ساتھیوں کا استقبال کیا گیا ۔راشٹروادی بھون ممبئی میں شریف حسین منصوری (صدر مالیگاؤں شہر سماجوادی)،ساجد احمد محمد شفیق، شیخ نفیس احمد سراج احمد، سید ظہیر سید سلیم، سہیل زین الدین منصوری، محمد انیس محمد یونس، عقیل شیخ رفیق، نواب حسین منصوری، ابوالسلام، محسن منصوری، شیخ امین، عادل پٹھان وغیرہ کا استقبال کیا گیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com