شرد پوار ڈاکٹر بن گئے، مہاتما پھلے زرعی یونیورسٹی نے پوار کو ڈاکٹر آف سائنس کی اعزازی ڈگری سے نوازا ، میں یہ اعزاز ملک کے لاکھوں کسانوں کے نام وقف کرتا ہوں :پوار

شرد پوار ڈاکٹر بن گئے، مہاتما پھلے زرعی یونیورسٹی نے پوار کو ڈاکٹر آف سائنس کی اعزازی ڈگری سے نوازا ، میں یہ اعزاز ملک کے لاکھوں کسانوں کے نام وقف کرتا ہوں :پوار 




ممبئی : 28 اکتوبر : (بیباک نیوز اپڈیٹ) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی صدر اور ایم پی شرد پوار کے نام آگے اب ڈاکٹر لکھا جائے گا۔ کیونکہ شرد پوار کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی ہے۔ راہوری کی مہاتما پھلے زرعی یونیورسٹی کے 35ویں کانووکیشن کی تقریب 28 اکتوبر جمعرات کو منعقد ہوئی۔ جس میں پوار کو ڈاکٹر آف سائنس کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔

 یہ ایوارڈ زرعی شعبے میں شرد پوار کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا، یہی وجہ ہے کہ شرد پوار کو کسانوں کے لیڈر کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ اپنے پورے سیاسی کیرئیر میں وہ زراعت سے متعلق مختلف کمیٹیوں اور محکموں میں اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ وہ 10 سال تک ہندوستان کے وزیر زراعت کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

 شرد پوار نے اس اعزاز کے لیے یونیورسٹی کی مینجمنٹ کونسل کا شکریہ ادا کیا ہے۔
 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرد پوار نے کہا کہ جو لوگ زرعی ترقی اور زرعی ٹیکنالوجی کو پھیلانے میں سب سے آگے ہیں۔ان میں مہاتما پھولے زرعی یونیورسٹی سے یہ اعزاز حاصل کرنا میرے لیے اہم ہے۔ میں اس اعزاز کو تہہ دل سے قبول کرتا ہوں۔
 اس کے علاوہ، میں یہ اعزاز ملک بھر کے ان لاتعداد کسانوں کو وقف کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا اور مجھ سے بہت پیار کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے