کارپوریشن چناؤ 2022 : آبادی کے لحاظ سے اراکین بلدیہ کی تعداد میں اضافہ کرنے مہاراشٹر کابینہ کا اہم فیصلہ

کارپوریشن چناؤ 2022 : آبادی کے لحاظ سے اراکین
 بلدیہ کی تعداد میں اضافہ کرنے مہاراشٹر کابینہ کا اہم فیصلہ 


تین لاکھ آبادی سے لیکر 30 لاکھ آبادی والے شہروں کی میونسپل کارپوریشنوں میں کہاں کتنے کارپوریٹر منتخب ہونگے؟ تفصیلات ظاہر 



ممبئی : 27 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاست میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ ساتھ شہری ترقیاتی اسکیموں کو رفتار دینے کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے آج مہاراشٹر کابینہ میں ایک بڑا فیصلہ لیا گیا ہے۔ان فیصلوں میں میونسپل کارپوریشنوں اور میونسپل کونسلوں میں منتخب اراکین کی تعداد بڑھانے کا بھی فیصلہ آج مہاراشٹر کابینہ میں لیا گیا ہے۔  اس میٹنگ کی صدارت وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کی۔

 اس وقت مہاراشٹر کی مختلف کارپوریشنوں میں ارکان کی تعداد کم از کم 65 اور زیادہ سے زیادہ 175 ہے۔ میونسپل کونسل میں اراکین کی تعداد کم از کم 17 اور زیادہ سے زیادہ 65 ہے۔ شہری مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کو تیز کرنے کیلئے میٹروپولیٹن اور چھوٹے شہری علاقوں کے ساتھ تمام علاقوں میں ساختی تبدیلی کے پیش نظر مناسب انصاف دینے کے لیے ممبران کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔

 میونسپل کارپوریشنوں اور میونسپل کونسلوں میں اراکین کی تعداد کا تعین 2011 کی مردم شماری کے اعداد و شمار کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ کورونا وباء میں اضافہ کے خدشات کے باعث 2021 کی مردم شماری کو روک دیا گیا تھا ابھی اس میں کچھ اور وقت لگے گا۔ اس مدت کے دوران آبادی میں اضافے کی اوسط شرح کو مانتے ہوئے بیباک نیوز میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کونسلوں کا ایکٹ میں ذکر کیا گیا ہے۔جس کے مطابق  ممبرشپ میں کم از کم 17 فیصد اضافہ کا فیصلہ مہاراشٹر کابینہ نے لیا ہے ۔اس وجہ سے ممبران کی کم از کم تعداد میں اضافے کے بعد ممبران کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گا اور اس طرح ممبران کی کافی تعداد کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

 

          آبادی کے لحاظ سے اضافہ کسطرح ہوگا؟ ۔

بیباک نیوز کو موصول تفصیلات کے مطابق 3 لاکھ سے زیادہ اور 6 لاکھ تک کی آبادی والی میونسپل کارپوریشنوں اور  کے لیے منتخب ہونے والے اراکین کی کم از کم تعداد 76 اور زیادہ سے زیادہ 96 ہی ہوگی۔

اسی طرح  6 لاکھ سے زیادہ اور 12 لاکھ تک کی آبادی کے لیے منتخب اراکین کی کم از کم تعداد 96  اور زیادہ سے زیادہ تعداد 126 ہی ہوگی۔

 اس کے علاوہ 12 لاکھ سے زیادہ اور 14 لاکھ تک کی آبادی کے لیے منتخب اراکین کی کم از کم تعداد 126 اور زیادہ سے زیادہ تعداد 156 ہی ہوگی۔

 اسی طرح 24 لاکھ سے زیادہ اور 30 ​​لاکھ تک کی آبادی کے لیے منتخب اراکین کی کم از کم تعداد 156  اور زیادہ سے زیادہ تعداد 168 ہی ہوگی۔

 جبکہ 30 لاکھ سے زیادہ کی آبادی کے لیے منتخب اراکین کی کم از کم تعداد 168 اور زیادہ سے زیادہ 185 ہی ہوگی۔

                 میونسپل کونسل نمبر

اے کلاس( A) میونسپل کونسلوں میں منتخب کونسل ممبران کی کم از کم تعداد 40 اور زیادہ سے زیادہ تعداد 75 ہوگی۔
بی کلاس( B) میونسپل کونسلوں میں منتخب کونسل ممبران کی کم از کم تعداد 25  اور زیادہ سے زیادہ تعداد 37  ہوگی۔

 سی کلاس (C) میونسپل کونسلوں میں منتخب ہونے والے کونسل ممبران کی کم از کم تعداد 20  اور زیادہ سے زیادہ تعداد 25  ہوگی۔
اس فیصلے کی رو سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مالیگاؤں کارپوریشن میں بھی اراکین بلدیہ کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور ممکن ہے موجودہ اراکین بلدیہ کی تعداد 84 سے بڑھ کر 90 سے زائد ہوجائے ۔اب اس ضمن میں کارپوریشن مردم شماری محکمہ اور الیکشن محکمہ کیا لائحہ عمل تیار کرتا ہے؟ اس پر نظریں لگی ہوئی ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے